ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ کے علمائےکرام کا بڑا فیصلہ، شادی میں دھوم دھام اور فضول خرچی ہوئی تو نکاح نہیں پڑھائیں گے جھارکھنڈ کے علمائےکرام کا اعلان

ادارہ شریعہ کے ناظم اعلیٰ قطب الدین رضوی کا واضح طور پر کہنا ہےکہ اصلاح معاشرہ کی کوششیں ہوتی رہی ہیں، شادی میں غلط رسومات، بینڈ باجے، ناچ گانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

  • Share this:
جھارکھنڈ کے علمائےکرام کا بڑا فیصلہ، شادی میں دھوم دھام اور فضول خرچی ہوئی تو نکاح نہیں پڑھائیں گے جھارکھنڈ کے علمائےکرام کا اعلان
جھارکھنڈ کے علمائےکرام کا بڑا فیصلہ

رانچی: جھارکھنڈ میں شادی میں بھیڑ بھاڑ دھوم دھام اور فضول خرچی ہوئی تو علماء کرام نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ جی ہاں! ادارہ شرعیہ، امارت شرعیہ، جھارکھنڈ علماء کونسل اور دارالسلام جیسی مذہبی تنظیموں نے شریعت کے مطابق شادی کی تقریب منعقد کرنے پر زور دیا ہے۔ ادارہ شریعہ کے ناظم اعلیٰ قطب الدین رضوی کا واضح طور پر کہنا ہے کہ اصلاح معاشرہ کی کوششیں ہوتی رہی ہیں، شادی میں غلط رسومات، بینڈ باجے، ناچ گانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں یہ ضروری ہے کہ لوگ شادی کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ منعقد کریں۔ اس موقع پر سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی بھرپور خیال رکھیں۔


ادارہ شرعیہ کے ناظم اعلیٰ قطب الدین رضوی نے واضح کیا کہ غیر شرعی طور پر شادی کی تقریب منعقد ہوتی ہے تو علمائے کرام نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ریاست کے تمام مفتیانِ کرام اور قاضیان سے اپیل کی گئی ہے، ساتھ ہی قطب الدین رضوی نے کہا کہ شادی میں فضول خرچی، بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کے تعلق سے لوگوں کی ذہن سازی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف معاشرہ پائیدار ہوگا بلکہ لاک ڈاؤن کے ضابطے کا احترام اور حکومت کے احکامات کی تعمیل بھی ہوگی، جس کے وسیلے سے ملک مضبوط ہوگا۔


علمائے کرام کا کہنا ہےکہ لوگ شادی کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ منعقد کریں۔
علمائے کرام کا کہنا ہےکہ لوگ شادی کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ منعقد کریں۔


وہیں دارالسلام نامی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلحہ ندوی نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا دین بہت پیارا اور مہذب ہے۔ انہوں نے کہ کہ دین اسلام ' وے آف لائف ' ہے اور نکاح زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نکاح کو مذھب اسلام میں بہت آسان بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر طلحہ ندوی نے مزید کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ بابرکت نکاح وہ ہے، جس میں بہت کم خرچ کیا گیا ہو۔



انہوں نے کہا کہ اگر برکت، رحمت اور اللہ کی مدد چاہئے تو سنت کے مطابق نکاح کریں۔ طلحہ ندوی نے کہا کہ اسلام میں بیٹی والوں پر ایک روپئے کا خرچ نہیں ہے، لیکن دیگر لوگوں کی تقلید کرتے ہوئے مسلم معاشرہ میں بھی اسے خرچیلا عمل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کے ماحول میں سنت نبوی کے مطابق نکاح کریں ساتھ ہی علماء کرام اور قاضیان سے بھی اپیل کی ہے کہ جس شادی کی تقریب میں فضول خرچی، بھیڑ بھاڑ، دھوم دھماکہ ہو یعنی غیر شرعی عمل ہو ایسی شادی کی تقریب میں نکاح پڑھانے سے پرہیز کریں۔
First published: Jun 03, 2020 10:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading