உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ISI اور خالصتان کا پانچ لاکھ روپے میں ایک دھماکہ کا منصوبہ ناکام، جانئے پوری تفصیل

    پاکستانی ISI اور خالصتان کا پانچ لاکھ روپے میں ایک دھماکہ کا منصوبہ ناکام، جانئے پوری تفصیل

    پاکستانی ISI اور خالصتان کا پانچ لاکھ روپے میں ایک دھماکہ کا منصوبہ ناکام، جانئے پوری تفصیل

    Karnal Terrorist Connection: کرنال خالصتانی دہشت گردانہ کنیکشن میں سینٹرل ایجنسیوں کے ہاتھ کچھ بڑی لیڈس لگی ہیں ۔ پاکستانی آئی ایس آئی اور خالصتان کا پانچ روپے میں ایک دھماکہ والا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کرنال خالصتانی دہشت گردانہ کنیکشن میں سینٹرل ایجنسیوں کے ہاتھ کچھ بڑی لیڈس لگی ہیں ۔ پاکستانی آئی ایس آئی اور خالصتان کا پانچ روپے میں ایک دھماکہ والا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے ۔ دراصل پکڑے گئے دہشت گردوں اور اس کے پاکستان میں بیٹھے ماسٹرمائنڈ رندا کے پنجاب ، مہاراشٹر ، تلنگانہ کے بعد اب دو اور ریاستوں میں دہشت گردانہ ربط کا پتہ چلا ہے ۔ رندا کے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی ٹیررلنک کا پتہ چلا ہے ، وہاں پر بھی سینٹرل ایجنسی الرٹ موڈ پر ہے ۔ رندا کے آوٹ فٹس مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی چھپے ہوسکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 'آپ وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے'، AIMIM چیف اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج، اس سیٹ سے آزماو اپنی قسمت


      برآمد اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی کھیپ کا ایک حصہ پنجاب میں کچھ مقامات پر پلانٹ کیا جاچکا ہے ، جس کو لے کر مرکزی ایجنسی اور پنجاب پولیس سرچ آپریشن میں مصروف ہے، جب کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھی گرفتار دہشت گردوں سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے ۔ بتادیں کہ جس دہلی نمبر کی گاڑی کا استعمال دہشت گردوں نے کیا ، وہ سیکنڈ ہینڈ انووا تھی، جسے پکڑ لیا گیا ہے۔ ایک دہشت گرد اس کا پہلے ٹیکسی کے طور پر استعمال کر رہا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News: وقف املاک پر قابض افراد کے خلاف چلایا جائے گا بلڈوزر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی وارننگ


      سلیپر سیل کے بعد اب ہندوستان کی جیلوں میں بند گینگسٹر ، بدمعاشوں یہاں تک کہ چھوٹے موٹے جرائم میں جیلوں میں قید مجرموں کو رندا یا یوں کہہ لیں کہ پاکستانی آئی ایس آئی ہندوستان میں الگ الگ اہداف پر بم نصب کرنے کے بدلے میں پانچ لاکھ روپے کا لالچ دے کر تیار کرنے میں مصروف ہے۔ جو پاکستان کنگال ہورہا ہے ، وہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے سے قطعی باز  نہیں آرہا ہے ۔

      دہشت گردوں سے پوچھ گچھ اور حال ہی میں پنجاب کے نواں شہر میں رندا کے قریبی دہشت گرد کلدیپ عرف سنی سے پوچھ گچھ میں بھی کئی انکشافات ہوئے ہیں ۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں کے علاوہ پولیس فورس کے اہلکار بھی پاکستان آئی ایس آئی اور رندا کے نشانے پر ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: