پاکستان پرہوئےایئراسٹرائیک پریوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا انکشاف

یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ جب اترپردیش سے میرے ہیلی کاپٹرنےسرسا میں لینڈ کیا توپتہ چلا کہ پاکستان پرہوئی ایئراسٹرائیک میں سکھوئی طیارہ نے ہریانہ کے سرسا سےاڑان بھری تھی۔ ایسے میں پاکستان کو سبق سکھانےمیں ہریانہ کی سرزمین خصوصی طورپرکام آئی۔

Oct 12, 2019 08:44 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 08:58 PM IST
پاکستان پرہوئےایئراسٹرائیک پریوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا انکشاف

یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

بالا کوٹ میں ہوئی ایئراسٹرائیک پراترپردیش کےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےبڑا انکشاف کیا ہے۔ ہریانہ میں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کرتے ہوئےانہوں نے یہ ایئرفورس اوراس کے فائٹرپلین سکھوئی کولےکریہ بات کہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نےاس پرہریانہ کےلوگوں کوفخر کرنےکی بھی بات کہی ہے۔

ایئر اسٹرائیک کےلئے سرسا سے اڑا تھا سکھوئی

Loading...

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ جب اترپردیش سے میرے ہیلی کاپٹرنےسرسا میں لینڈ کیا توپتہ چلا کہ پاکستان پرہوئی ایئراسٹرائیک میں سکھوئی طیارہ نے ہریانہ کے سرسا سےاڑان بھری تھی۔ ایسے میں پاکستان کوسبق سکھانےمیں ہریانہ کی سرزمین خصوصی طورپرکام آئی۔ یہ ہریانہ کے لئےایک فخرکرنے والی بات ہے۔ ہریانہ کا نوجوان سرحد کا تحفظ کرتا ہے۔

ملک کا پیٹ بھرسکتا ہے ہریانہ

یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ ہریانہ کا کسان اپنی محنت سےکھیتوں میں سونا پیدا کرنےکی طاقت رکھتا ہے۔ اتنا ہی نہیں پورے ملک کا پیٹ بھرنےکی صلاحیت بھی ہریانہ کےکسانوں میں ہے۔ اس کے لئے یہاں کی منوہرلال کھٹرحکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ کسانوں کےمفاد کےلئےحکومت نےکام کیا ہے۔ کسانوں کا قرض معاف کیا۔ آج کسانوں کوڈیڑھ گنا فصل کا دام مل رہا ہے۔ حکومت بغیربھید بھاؤیہاں کےعوام کوفائدہ دے رہی ہے۔ حکومت نےکھیل اسٹیڈیم بنایا ہے۔ اس کےساتھ ہی 2024 تک پینےکے پانی کی اسکیم کے تحت گھرگھرپانی پہنچانے کا کام منوہرلال حکومت کررہی ہے۔

Loading...