'وہ رو رہی ہے...' پیسنجر پر چینخی اسپائس جیٹ کی ایئر ہوسٹس، مسافر کو طیارہ سے اتارا
'وہ رو رہی ہے...' پیسنجر پر چینخی اسپائس جیٹ کی ایئر ہوسٹس، مسافر کو طیارہ سے اتارا ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔
ایئر انڈیا میں پیشاب واقعہ کے بعد اب اسپائس جیٹ کی فلائٹ سے وابستہ ایک واقعہ سامنے آیا ہے ، جس میں مسافر کے ذریعہ غلط رویہ اخیتار کئے جانے پر فلائٹ کے کرو ممبرس نے اس کو نیچے اتار دیا ۔
نئی دہلی : ان دنوں فلائٹ سے وابستہ واقعات لگاتار سامنے آرہے ہیں ، جو کافی حیران کردینے والے ہیں ۔ ایئر انڈیا میں پیشاب واقعہ کے بعد اب اسپائس جیٹ کی فلائٹ سے وابستہ ایک واقعہ سامنے آیا ہے ، جس میں مسافر کے ذریعہ غلط رویہ اخیتار کئے جانے پر فلائٹ کے کرو ممبرس نے اس کو نیچے اتار دیا ۔ اس پورے معاملہ پر اسپائس جیٹ کی طرف سے بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کہ 23 فروری 2023 کو اسپائس جیٹ کے ویٹ لیزڈ کورینڈن فلائٹ کو دہلی سے حیدرآباد کیلئے مقرر کیا گیا تھا ۔
ایئرلائنس کمپنی نے بتایا کہ دہلی میں بورڈنگ کے دوران ایک مسافر نے بدتمیزی اور نامناسب سلوک کیا۔ کیبن عملہ کو پریشان کیا۔ کیبن عملہ نے پی آئی سی اور سیکورٹی اہلکاروں کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے مسافر اور اس کے ایک ساتھی کو طیارے سے نیچے اتار دیا گیا۔ اس کے بعد سیکورٹی ٹیم کو سونپ دیا گیا ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی طیارے میں مسافروں کا ہنگامہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ایکسس کئے گئے ویڈیو میں ایک مرد مسافر کو عملہ کی خاتون رکن کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ عملہ نے الزام لگایا کہ مسافر نے عملہ کے ایک رکن کو نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔
دوسری جانب ساتھی مسافروں نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ مسافر نے بعد میں تحریری طور پر معافی مانگی ۔
#WATCH | "Unruly & inappropriate" behaviour by a passenger on the Delhi-Hyderabad SpiceJet flight at Delhi airport today
The passenger and & a co-passenger were deboarded and handed over to the security team at the airport pic.twitter.com/H090cPKjWV
بتادیں کہ اس ماہ کے شروع میں 9 جنوری کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے 6 دسمبر کو پیرس - نئی دہلی فلائٹ- اے آئی 142 میں مسافروں کے غلط رویہ کے دو واقعات کے بعد ایئر انڈیا کے ذمہ دار مینیجر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔
غور طلب ہے کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ میں خاتون کے کمبل پر پیشاب کرنے کے الزام میں ایک مسافر اب بھی جیل میں بند ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔