جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے 23 طلبہ یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے 23 طلبہ یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب
UPSC : سال در سال اگر مسلم امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو رواں سال جہاں 30 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں تو گزشتہ سال 2021 کے نتیجوں میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں انتیس 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے ۔ یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2022 کے امتحان کے نتائج میں اس بار کل 933 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں 345 جنگل کٹیگری کے امیدوار ہیں جبکہ 99 امیدوار ای ڈبل یو ایس کے ہیں ۔ اسی طرح او بی سی کٹیگری سے اور363 اور امیدوار شیڈول کاسٹ کٹیگری کے 154 اور شیڈول ٹرائب یو 72 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔ اس سال ایشیتا کشور نے پورے ملک میں اول مقام حاصل کیا رواں برس بھی گذشتہ برس کی طرح اعلیٰ پوزیشنوں پر خواتین کا غلبہ رہا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اشیتا کشور کے بعد دوسرے تیسرے اور چوتھے مقام پر بالترتیب گریما لوہیا، اوما ہارتھی این اور اسمرتی مشرا نے کامیابی حاصل کی۔
اگر مسلم امیدواروں کی بات کی جائے تو اس بار مسلم امیدواروں نے بہتر نتائج دیے ہیں ۔ اس بار کل تیس 30 امیدوار قرار دیے گئے ہیں سب سے بڑی رینک وسیم احمد بھٹ نے ساتویں پوزیشن کی صورت میں حاصل کی ہے ۔ گزشتہ سال ان کو 225 رینک ملی تھی۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے 23 طلبہ نے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے، ان 23 میں سے 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی میں ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے لیے رہائشی مفت کوچنگ فراہم کرتا۔ گذشتہ برس شروتی شرما نے یو پی ایس سی کے امتحان میں آل انڈیا رینک 1 حاصل کیا تھا ۔ انہوں نے بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے ہی تربیت حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس شروعاتی تینوں پوزیشنیں خواتین نے حاصل کیں تھی، جن میں شروتی شرما، انکیتا اگروال اور چندی گڑھ کی گامنی سنگلا نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ جبکہ رواں برس شروعاتی 6 پوزیشنوں پر خواتین نے اپنا قبضہ جمایا ہے۔ بتادیں کہ یو پی ایس سی کا ابتدائی امتحان 5 جون 2022 کو ہوا تھا، اور نتائج 22 جون کو جاری کیے گئے تھے۔ مرکزی امتحان 16 سے 25 ستمبر تک لیا گیا تھا، اور نتائج کا اعلان 6 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ انٹرویوز 18 مئی کو ختم ہوئے۔
سال در سال اگر مسلم امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، تو رواں سال جہاں 30 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں تو گزشتہ سال 2021 کے نتیجوں میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں انتیس 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ حالانکہ مجموعی طور پر 829 امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے ۔ البتہ2018 کے یو پی ایس سی کے نتائج میں مجموعی طور پر 759 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے۔ حالانکہ 2017 کے یو پی ایس سی نتائج میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔
کامیاب مسلم امیدواروں کی لسٹ
1. وسیم احمد بھٹ (آل انڈیا رینک-7) 2. مسکان ڈاگر (AIR-72) 3. نوید احسن بھٹ (AIR-84) 4. اسد زبیر (AIR-86) 5. عامر خان (AIR-154) 6. روحانی (AIR-159) 7. عائشہ فاطمہ (AIR-184) 8. شوق حبیب اللہ (AIR-189) 9. زفشون حق (AIR-193) 10. منان بھٹ (AIR-231) 11. Aakip Khan (AIR-268) 12. معین احمد (AIR-296) 13. محمد عید الاحمد (AIR-298) 14. ارشد محمد (AIR-350) 15. رشیدہ خاتون (AIR-354) 16. ایمن رضوان (AIR-398) 17. محمد رسون (AIR-441) 18. محمد عرفان (AIR-476) 19. سید محمد حسین (AIR-570) 20. قاضی عائشہ ابراہیم (AIR-586) 21. محمد افضل (AIR-599) 22. ایس. محمد یعقوب (AIR-612) 23. محمد شاداں (AIR-642) 24. تسکین خان (AIR-736) 25. محمد صدیق شریف (AIR-745) 26. عاقلہ بی ایس (AIR-760) 27. محمد برہان زمان (AIR-768) 28. فاطمہ حارث (AIR-774) 29. ارم چودھری (AIR-852) 30. شیرین شاہانہ ٹی کے (AIR-913
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔