உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں NCB نے جلایا 30 ہزار کلو ڈرگس، امت شاہ نے کہی یہ بڑی بات

    مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں NCB نے جلایا 30 ہزار کلو ڈرگس، امت شاہ نے کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : ANI

    مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں NCB نے جلایا 30 ہزار کلو ڈرگس، امت شاہ نے کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : ANI

    NCB Burnt Drugs : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نگرانی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذریعہ چنڈی گڑھ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے 30 ہزار کلو گرام سے زیادہ ضبط کی گئی داوں کو چار مقامات پر تباہ کیا گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Chandigarh | Haryana
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نگرانی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذریعہ چنڈی گڑھ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے 30 ہزار کلو گرام سے زیادہ ضبط کی گئی داوں کو چار مقامات پر تباہ کیا گیا ۔ اس دوان مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے پروگرام میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشیلی اشیا کی اسمگلنگ سماج کیلئے خطرہ ہے ، کسی بھی ملک کو نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کے تئیں زیرو ٹالیرینس رکھنا چاہئے ۔ ہمیں نشیلی اشیا کی اسمگلنگ پر لگام لگاکر نوجوان نسل کو بچانا ہے ۔ دراصل این سی بی نے یکم جون سے نشیلی اشیا کے نمٹارہ سے متعلق مہم شروع کی تھی اور 29 جولائی تک گیارہ ریاستوں میں 51217 کلوگرام سے زیادہ نشیلی اشیا کا نمٹارہ کیا جاچکا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گورنر کوشیاری نے پیش کی وضاحت، کہا: مراٹھی مانش نے اپنی محنت سے Maharashtra کو بنایا


      آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر این سی بی  نے آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر 75,000 کلو گرام منشیات کو تباہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ ہفتہ کو 30,468.784 کلوگرام سے زیادہ ڈرگس کو ٹھکانے لگانے کے بعد کل مقدار تقریباً 81,686 کلوگرام تک پہنچ جائے گی، جو این سی بی کے ہدف سے زیادہ ہو گی۔


      یہ بھی پڑھئے: دہلی میں پیر سے دوبارہ لاگو ہوجائے گی پرانی شراب پالیسی، سسودیا نے کیا اعلان


      منشیات سے پاک ہندوستان کی لڑائی میں یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ کانفرنس میں پہلی مرتبہ وزیر داخلہ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ڈرگس سے متعلق ایجنسیوں کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر موجود تھے ۔

      ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ کانفرنس ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے مودی حکومت کے اٹوٹ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ کانفرنس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ایڈمنسٹریٹر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور چندی گڑھ، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے چیف سکریٹریوں اور پولیس ڈائریکٹر جنرلوں سے ملیں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: