مغربی بنگال: ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ کی کار کی زد میں آکر چار سال کے بچے کی موت، لوگوں میں شدید غصہ
مغربی بنگال: ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ کی کار کی زد میں آکر چار سال کے بچے کی موت، لوگوں میں شدید غصہ ۔ تصویر : News18 بنگلہ
West Bengal News : مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابو طاہر خان کی کار کی زد میں آنے سے بدھ کو ایک چار سال کے بچہ کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کی زد میں آجانے سے بچہ زخمی ہوگیا اور اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
کولکاتہ: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابو طاہر خان کی کار کی زد میں آنے سے بدھ کو ایک چار سال کے بچہ کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کی زد میں آجانے سے بچہ زخمی ہوگیا اور اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق حادثہ کے وقت ممبر پارلیمنٹ ابو طاہر خان کار کے اندر ہی موجود تھے ۔ ترنمول ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بچہ کار کے سامنے آگیا تھا ۔ انہوں نے اپنی گاڑی سے ہی بچہ کو اسپتال پہنچایا ۔
یہ واقعہ بدھ کو مرشد آباد کے نوڑا تھانہ علاقہ کے پیپاڑے کھلی بازار علاقہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق مہلوک بچہ کا نام ہاشم سرکار ہے، جس کا گھر شمالی شیخ پورہ کے ناودار گنگا دھاری علاقہ میں ہے ۔ اس واقعہ کو لے کر علاقہ کے لوگوں میں کافی غصہ دیکھا جارہا ہے اور انہوں نے ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف احتجاج کیا ۔ بچہ کے اہل خانہ کے مطابق بدھ دوپہر ہاشم اپنی ماں کے ساتھ پیپاڑے کھلی علاقہ کے ایک بینک میں گیا گھا ۔ ماں بینک میں کام کررہی تھی، تبھی بچہ اکیلا سڑک پر نکل آیا ۔ وہ سڑک پار کر رہا تھا تبھی دوسری طرف سے آرہے مرشد آباد لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ابو طاہر خان کی کار نے بچہ کو ٹکر ماری دی ۔ اس واقعہ میں سنگین طور پر زخمی ہاشم کو ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ فورا اپنی کار سے بہرام پور میڈیکل کالج لے گئے ۔ وہاں علاج کے دوران بچہ کی موت ہوگئی ۔
وہیں ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ ابو طاہر خان نے اس پورے واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گھر سے نکل کر پیپاڑے کھلی علاقہ سے گزر رہا تھا، تبھی یہ بچہ سڑک پر کار کے سامنے آگیا اور کار سے ٹکرا کر سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔