உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme: ناراض نوجوانوں کو سرکار نے دی بڑی راحت، اگنی ویروں کیلئے کئے تین بڑے بدلاو

    Agnipath Scheme: ناراض نوجوانوں کو سرکار نے دی بڑی راحٹ، اگنی ویروں کیلئے کئے تین بڑے بدلاو

    Agnipath Scheme: ناراض نوجوانوں کو سرکار نے دی بڑی راحٹ، اگنی ویروں کیلئے کئے تین بڑے بدلاو

    Agnipath Scheme: مظاہرہ کررہے طلبہ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم میں فوج میں مستقل نوکری ، فکس سیلری ، پنشن اور دیگر فوائد سے محروم ہوجائیں گے، لیکن سرکار نے کہا کہ وہ اگنی پتھ اسکیم میں انہیں چار سال کے لئے 11.71 لاکھ روپے کا پیکج ملے گا ۔ ناراض طلبہ کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے سرکار نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور اہم اعلانات کئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی سرکار کے ذریعہ اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد اس اسکیم کو لے کر لگاتار پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں ۔ دراصل اس اسکیم کے ذریعہ سرکار ملک کے نوجوانوں کو ہندوستانی فوج میں خدمت کرنے کا موقع دے رہی ہے ، لیکن احتجاج اس اسکیم سے وابستہ قوانین و شرائط کو لے کر ہیں ۔ دراصل اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو فوج میں چار سال کیلئے کام کرنے کا موقع ملے گا اور یہ مدت پوری ہونے پر بھرتی کئے گئے کل نوجوانوں میں سے صرف 25 فیصد نوجوانوں کو ریگولر کیڈر میں شامل کیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورس میں 10 فیصد ریزرویشن، مخالفت کی آڑ میں گمراہ کئے جارہے نوجوان: انوراگ ٹھاکر


      مظاہرہ کررہے طلبہ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم میں فوج میں مستقل نوکری ، فکس سیلری ، پنشن اور دیگر فوائد سے محروم ہوجائیں گے، لیکن سرکار نے کہا کہ وہ اگنی پتھ اسکیم میں انہیں چار سال کے لئے 11.71 لاکھ روپے کا پیکج ملے گا ۔ ساتھ ہی مدت کار پوری ہونے پر انہیں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی نوکریوں میں ترجیح اور ریزرویشن دیا جائے گا۔ ناراض طلبہ کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے سرکار نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور اہم اعلانات کئے ہیں ۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو ایک تجویز کو منظوری دی، جس کے تحت وزارت دفاع کی نوکریوں میں اگنی ویروں کو دس فیصدی ریزرویشن ملے گا۔ یہ ریزرویشن انڈین کوسٹ کورڈ اور ڈیفینس سویلین پوسٹ کے علاوہ 16 دفاعی شعبوں کی سرکاری کمپنیوں میں لاگو ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اگنی پتھ اسکیم: 4 سال کی نوکری، 30-40 ہزار روپے تنخواہ، Agniveers کو ملیں گی یہ سہولیات


      مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ اگنی ویروں کو نیم فوجی دستوں اور آسام رائفلز کی تقرریوں میں دس فیصدی ریزرویشن دیا جائے گا اور عمر کی حد میں بھی راحت دی جائے گی ۔ فوج میں چار سال کی اپنی خدمات مکمل کرنے کے بعد اگنی ویروں کو یہ فائدہ ملے گا ۔

      اس کے علاوہ اس سال اگنی ویروں کی پہلی بیچ کو عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ ملے گی اور زیادہ سے زیادہ عمر 23 سال سے بڑھ کر 28 سال ہوجائے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: