ہوم » نیوز » وطن نامہ

فضائیہ کے سربراہ راکیش بھدوریہ بولے: بالاکوٹ ایئر اسٹرائک نہیں ہوتی تو دہشت گردی اور بڑھتی

ہندوستانی فضائیہ نے جس طرح سے پاکستان کے بالاکوٹ میں داخل ہوکر جیش کی دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کیا تھا اس سے دہشت گرد تنظیموں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

  • Share this:
فضائیہ کے سربراہ راکیش بھدوریہ بولے: بالاکوٹ ایئر اسٹرائک نہیں ہوتی تو دہشت گردی اور بڑھتی
ہندوستانی فضائیہ نے جس طرح سے پاکستان کے بالاکوٹ میں داخل ہوکر جیش کی دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کیا تھا اس سے دہشت گرد تنظیموں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے جس طرح سے پاکستان کے بالاکوٹ میں داخل ہوکر جیش کی دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کیا تھا اس سے دہشت گرد تنظیموں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار بھدوریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بالاکوٹ ایئراسٹرائک (فضائی حملہ) نہ ہوتا تو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سطح کچھ اور ہی ہوتی۔

راکیش بھدوریہ نے یہ بھی مانا ہے کہ بالاکوٹ فضائی حملے(ایئر اسٹرائک)  کے بعد بھی وہاں دوبارہ دہشت گردانہ سرگرمیاں پھر سے چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کبھی بھی حملہ کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا ، لیکن اگر کوئی اس کو اکسائے تو حکومت جیسا طے کرے گی ویسا کرنے کیلئے ہماری فوج ہر وقت تیار ہے۔

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ ہندستانی فضائیہ کو کسی بھی جنگ لڑنےکے لئے بس حکومت کے حکم کا انتظار ہے۔ ہماری فوج پاکستان کی طرف سے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بھدوریہ نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ تبت خطے کے قریب چین کے ذریعہ فوجی بنیادی ڈھانچے کے واقعات پر نظر رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ تشویش کی بات نہیں ہے۔

راکیش بھدوریہ نے کہا کہ ایئر فورس نے گزشتہ ایک سال میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردانہ تربیتی کیمپ پر حملہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا ، ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے ، لیکن ہم اپنی ماضی کی کامیابیوں کے زور پر آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ مستقبل کے لئے موثر فضائی طاقتوں کی تعمیر اور رکھ۔رکھاؤ جاری رکھیں۔

Indian Air Force, Balakot, Airstrike, Video, Terrorist, Terrorist Attack,pakistan

راکیش بھدوریہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 27 فروری کو ہندستان نے ایک پاکستانی جنگی طیارہ ایف 16 کو مار گرایا تھا جبکہ ایک مگ 21 کھودیا تھا۔ پاکستان اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ ہندستان نے اس کے ایف 16 طیاروں میں سے ایک کو مارگرایا ہے۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی سرگرمی کا حکومت کی ہدایت کے مطابق جواب دیا جائے گا۔
First published: Oct 05, 2019 09:08 AM IST