گو فرسٹ کی سبھی اڑان تین چار مئی کو رد، ایئر لائنز نے فلائٹ بکنگ بند کی
گو فرسٹ کی سبھی اڑان تین چار مئی کو رد، ایئر لائنز نے فلائٹ بکنگ بند کی۔ تصویر : News18
Go First News: اے این آئی کے مطابق ایئر لائن نے ڈی جی سی اے کو اپنے فیصلہ کے بارے میں بتادیا ہے ۔ ممبئی میں واقع کم لاگت والی ایئرلائنز نے بھی اگلے دو دنوں کیلئے فلائٹ بکنگ بند کردی ہے ۔ یہ فیصلہ مالی تنگی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : گو فرسٹ نے تین اور چار مئی کو اپنی سبھی اڑانوں کو رد کردیا ہے ۔ اس کیلئے اس نے فلائٹ بکنگ بھی بند کردی ہے ۔ اے این آئی کے مطابق ایئر لائن نے ڈی جی سی اے کو اپنے فیصلہ کے بارے میں بتادیا ہے ۔ ممبئی میں واقع کم لاگت والی ایئرلائنز نے بھی اگلے دو دنوں کیلئے فلائٹ بکنگ بند کردی ہے ۔ یہ فیصلہ مالی تنگی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
گو فرسٹ نے منگل کو کہا کہ اس نے گھریلو ایئرلائن میں مالی بحران کی وجہ سے تین اور چار مئی کیلئے سبھی اڑانیں رد کردی ہیں ۔ انڈین ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق پروازوں میں کمی اور منسوخی کی وجہ سے گو فرسٹ کا مارکیٹ شیئر جنوری میں 8.4 فیصد سے کم ہو کر مارچ میں 6.9 فیصد ہوگیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے کہا کہ ایئرلائن کے پاس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ( او ایم سی) کو ان کا بقایہ ادا کرنے کیلئے فنڈز کی کمی ہے ۔ او ایم سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بجٹ ایئر لائن کیش اینڈ کیری ماڈل پر کام کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے ہر فلائٹ کے لئے روزانہ او ایم سی کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے اور اگر ادائیگی نہیں کی جاتی ہے تو وہ کاروبار بند کر سکتے ہیں ۔
اب گو فرسٹ فنڈز اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور واڈیا گروپ کے مالک اکثریتی حصص بیچنے یا کمپنی سے مکمل طور پر باہر نکلنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔