اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹھان فلم کے بائیکاٹ کی مہم پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سخت، کہا: ماحول خراب کرتے ہیں ایسے واقعات

    پٹھان فلم کے بائیکاٹ کی مہم پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سخت، کہا: ماحول خراب کرتے ہیں ایسے واقعات (File Photo/ANI)

    پٹھان فلم کے بائیکاٹ کی مہم پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سخت، کہا: ماحول خراب کرتے ہیں ایسے واقعات (File Photo/ANI)

    Pathaan Boycott: مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو کچھ فلموں کو نشانہ بنانے والے 'بائیکاٹ کلچر' کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے وقت میں اس طرح کے واقعات ماحول کو خراب کرتے ہیں جب ہندوستان ایک 'سافٹ پاور' کے طور پر اپنا اثر بڑھانے کیلئے پرجوش ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو کچھ فلموں کو نشانہ بنانے والے 'بائیکاٹ کلچر' کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے وقت میں اس طرح کے واقعات ماحول کو خراب کرتے ہیں جب ہندوستان ایک 'سافٹ پاور' کے طور پر اپنا اثر بڑھانے کیلئے پرجوش ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ اگر کسی کو کسی فلم کو لے کر کوئی پریشانی ہے تو اسے متعلقہ سرکاری محکمے سے بات کرنی چاہئے جو فلم سازوں کے ساتھ مسئلہ اٹھا سکتا ہے ۔

      مختلف گروپوں کی طرف سے فلموں کے بائیکاٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان ایک 'سافٹ پاور' کے طور پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا خواہاں ہے، ایسے وقت میں جب ہندوستانی فلمیں دنیا کے کونے کونے میں دھوم مچا رہی ہیں۔ اس طرح کی باتیں ماحول کو خراب کرتی ہیں ۔

      مرکزی وزیر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بدھ کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کے ایک گانے کو لے کر بائیکاٹ کی کال دی جارہی ہے۔ ماضی میں اداکار اکشے کمار کی ’سمراٹ پرتھوی راج‘، عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ اور دیپیکا پڈوکون کی ’پدماوت‘ کو بائیکاٹ کی کالوں کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

      ٹھاکر نے کہا  کہ اگر کسی کو (فلم کو لے کر) کوئی پریشانی ہے، تو انہیں متعلقہ محکمے سے بات کرنی چاہئے، جو اسے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے سامنے اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ کبھی کبھی ماحول خراب کرنے کیلئے کچھ لوگ پوری طرح جاننے سے پہلے ہی اس پر تبصرہ کردیتے ہیں ۔ اس سے پریشانی ہوتی ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد میں کیو فیور کی دہشت،کئی ذبح خانوں میں لوگ متاثر، سلاٹر ہاوس سے دور رہنے کا الرٹ


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے پاکستان کو بھیجا نوٹس، Indus Water Treaty خطرے میں! یہ ہے بڑی وجہ



      مرکزی وزیر نے تخلیقی خودمختاری کی بھی زوردار وکالت کی اور کہا کہ اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی ) پلیٹ فارمز پر مواد کی نگرانی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ تخلیقات پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: