تمل ناڈو میں فوج کے جوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کونسلر سمیت چھ ملزم گرفتار
تمل ناڈو میں فوج کے جوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا، کونسلر سمیت چھ ملزم گرفتار ۔ علامتی تصویر
Tamil Nadu News: تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ڈی ایم کے کے ایک عہدیدار اور اس کے ساتھیوں نے فوج کے جس جوان کی بری طرح سے پٹائی کی تھی، اس کی موت ہوگئی ہے اور اس معاملہ میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
کرشناگری : تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ڈی ایم کے کے ایک عہدیدار اور اس کے ساتھیوں نے فوج کے جس جوان کی بری طرح سے پٹائی کی تھی، اس کی موت ہوگئی ہے اور اس معاملہ میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔ پولیس نے کہا کہ 29 سالہ لانس نائک ایم پربھو پر پارٹی کے چناسوامی نام کے عہدیدار نے گھات لگاکر حملہ کیا اور ان کے ساتھ بری طرح سے مار پیٹ کی ۔ اس واقعہ میں سنگین طور سے زخمی ہوئے جوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں آج ان کی موت ہوگئی ۔
آٹھ فروری کو پربھو اور ان کے بھائی پربھاکرن کا پوچم پلی کے ویلم پٹی میں نگر پنچایت کی پانی کی ٹنکی کے پاس کپڑے دھونے کو لے کر ڈی ایم کے عہدیدار چناسوامی کے ساتھ تنازع ہوگیا تھا ۔ اسی دن شام کو چنا سوامی اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پربھو اور پربھاکرن پر حملہ کردیا تھا۔ پربھو کو ہوسور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ نگرسم پٹی پولیس نے پہلے آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت معاملہ درج کیا تھا ۔ اب دفعہ 302 (قتل) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ کرنل این تیاگ راجن نے ٹویٹ کیا کہ پوچم پلی علاقہ میں ڈی ایم کے کے کونسلر چناسوامی نے فوج کے جوان پربھو کی بری طرح پٹائی کی، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی ۔ تمل ناڈو کے وزیراعلی کو مناسب کارروائی کرنی چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔