ایمیزن کے دو بڑے سیلرس پر CCI کا چھاپہ ، کیٹ نے کی سراہنا، کہا: الزامات کی تصدیق ہوئی
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے پرائم سیلر کلاوڈٹیل اور اپیریو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں ۔ دونوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے اور کاروبار میں شفافیت نہیں برتنے کا الزام ہے ۔ ک
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے پرائم سیلر کلاوڈٹیل اور اپیریو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں ۔ دونوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے اور کاروبار میں شفافیت نہیں برتنے کا الزام ہے ۔ ک
نئی دہلی : لیجنڈ ای کامرس کمپنی ایمیزن کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے پرائم سیلر کلاوڈٹیل اور اپیریو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں ۔ دونوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے اور کاروبار میں شفافیت نہیں برتنے کا الزام ہے ۔ کاروباریوں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ نے سی سی آئی کے اس قدم کی سراہنا کی ہے ۔
ٹریڈرس باڈی کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈالوال نے سی سی آئی کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے کیٹ ای کامرس کمپنیوں ایمیزن اور فلپ کارٹ کے خلاف اعتراض کررہا ہے ۔ مختلف عدالتوں میں ایمیزن اور فلپ کارٹ کی تاخیر کی حکمت عملی کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ کیٹ نے سی سی آئی میں بھی ان کی شکایت کی ہے ۔
کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ ، قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال اور قومی سکریٹر سمت اگروال نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ دونوں سیلرس کے یہاں شکایتوں سے متعلق کاغذات اور کمپیوٹر کے سبھی ریکارڈ ضبط کئے جانے چاہئیں تاکہ ان کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جاسکے ۔ ریکارڈس کی ضبطی سے کیٹ کے ذریعہ ایمیزن سمیت کلاوڈٹیل اور ملزمین کے خلاف لگائے گئے الزامات کی کافی حد تک تصدیق ہوجائے گی ۔
کیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ ایمیزن کے دیگر ٹاپ 20 سیلرس کی بھی ٹھیک سے جانچ کی جانی چاہئے ۔ ایمیزن کمپنی ایف ڈی آئی پالیسی کی خلاف ورزی کررہی ہے اور طویل عرصہ سے ہندوستان میں اجارہ داری کی کوشش میں لگی ہے ۔ کیٹ نے الزام لگایا ہے کہ ایمیزن کے ای کامرس پورٹل پر کوئی شفافیت نہیں ہے ۔ اس سے ملک کے چھوٹے ریٹیل سیلرس اور صارفین کو بھاری نقصان ہوتا ہے ۔
کیٹ کا الزام ہے کہ ایمیزن اور فلپ کارٹ کی بد دیانتی کی وجہ سے موبائل ، ایف ایم سی جی ، کنزیومر ڈیوریبل ، ریڈیمیڈ گارمنٹس، بیوٹی کیئر پروڈکٹس ، گھڑیاں، گفٹ آئٹم ، فرنشنگ فیبرک وغیرہ کے ریٹیل کاروباریوں کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔