Congress Loyals vs 'Outsiders': سچن پائلٹ ۔ اشوک گہلوت کے درمیان اختلافات کے بعد انتخابات سے پہلے راجستھان میں نیا طوفان

Congress Loyals vs 'Outsiders': سچن پائلٹ ۔ اشوک گہلوت کے درمیان اختلافات کے بعد انتخابات سے پہلے راجستھان میں نیا طوفان ۔ تصویر : News18

Congress Loyals vs 'Outsiders': سچن پائلٹ ۔ اشوک گہلوت کے درمیان اختلافات کے بعد انتخابات سے پہلے راجستھان میں نیا طوفان ۔ تصویر : News18

Rajasthan Assembly Elections: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس سرکار کی حمایت کرنے والے زیادہ تر آزاد ممبران اسمبلی اور بی ایس پی سے پارٹی میں شامل ہوئے ممبران اسمبلی نے 'ٹکٹ گارنٹی' کی مانگ کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jaipur | Rajasthan
  • Share this:
    نئی دہلی : راجستھان میں کانگریس پارٹی ایک نئے بحران میں پھنستی نظر آرہی ہے۔ راجستھان میں انتخابات سے پہلے کانگریس کیلئے ایک نیا بحران پیدا ہوتا ہوا نظر آرہا ۔ ایک مقامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس سرکار کی حمایت کرنے والے زیادہ تر آزاد ممبران اسمبلی اور بی ایس پی سے پارٹی میں شامل ہوئے ممبران اسمبلی نے 'ٹکٹ گارنٹی' کی مانگ کی ہے ۔ ایک خبر کے مطابق پانچ ممبران اسمبلی نے راجیندر سنگھ گوڈھا کو چھوڑ کر ریاستی پارٹی کے شریک انچارج قاضی نظام الدین کے سامنے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی ممبران اسمبلی میں ناراضگی اور عدم اطمینان ہے۔ پچھلی مرتبہ جب ہم نے سرکار کے ساتھ اتحاد کیا تھا تو چھ میں سے تین ممبران اسمبلی وزیر بنے اور تین پارلیمانی سکریٹری بنے ۔ ہمیں اس مرتبہ یکساں الاونس نہیں مل سکے۔

    سابق بی ایس پی لیڈر نے بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ کچھ وزرا کا ہمارے تئیں جس طرح کا رویہ ہے، اس سے یقینی طور پر ہمارے ممبران اسمبلی میں عدم اطمینان پیدا ہوگا۔ حالانکہ اس مرتبہ گوڈھا اب تک خاموش ہیں ۔ خبروں کی مانیں تو وہ سچن پائلٹ خیمہ میں شامل ہوگئے ہیں اور اس لئے انہوں نے کوئی معاملہ نہیں اٹھایا ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پائلٹ خیمہ کے 18 حامی، کانگریس اعلی کمان کے ساتھ سمجھوتہ کرلیتے ہیں تو اس سے ان کے ساتھ ہی گوڈھا کو بھی فائدہ ہوگا ۔ گوڈھا ایک مضبوط امیدوار ہیں اور کسی پارٹی کی حمایت کے بغیر بھی آسانی سے جھنجھنوں ضلع کے اودے پور واٹی سے جیت سکتے ہیں ۔

    امر اجالا کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹکٹ گارنٹی کی مانگ دیپ چند کھیریا اور سندیپ یادو نے کی تھی ۔ ممبران اسمبلی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنا مستقبل محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور اس لئے کانگریس کو اعلان کرنا چاہئے کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے گا ۔ فیڈ بیک پروگرام میں سندیپ یادو اور لاکھن سنگھ مینا سمیت ممبر اسمبلی واجب علی موجود رہے۔

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم، سپریم کورٹ نے ہٹائی پابندی


    یہ بھی پڑھئے: ساتواں پے کمیشن: اس ریاست میں ریاستی سرکاری ملازمین کیلئےڈی اے میں 4 فیصد کااضافہ



    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جوگیندر سنگھ اوانا اور دیپ چند کھیریا کی جانب سے بھی پارٹی سے بات کی ۔ کانگریس کے تین شریک انچارج امریتا دھون، ویریندر سنگھ راٹھور اور قاضی محمد نظام الدین انتخابی تیاری کے بارے میں فیڈبیک لے رہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: