உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: پانچ سے 12 سال کے بچوں کا کورونا ویکسینیشن جلد، اس کورونا ویکسین کو ملی منظوری

    Covid-19: پانچ سے 12 سال کے بچوں کا کورونا ویکسینیشن جلد، اس کورونا ویکسین کو ملی منظوری ۔ علامتی تصویر ۔

    Covid-19: پانچ سے 12 سال کے بچوں کا کورونا ویکسینیشن جلد، اس کورونا ویکسین کو ملی منظوری ۔ علامتی تصویر ۔

    Children Corona Vaccination: کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو ویکسین کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی ایکسپرٹ کمیٹی نے جمعرات کو کوربے ویکس ویکسین کو منظوری دیدی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو ویکسین کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی ایکسپرٹ کمیٹی نے جمعرات کو کوربے ویکس ویکسین کو منظوری دیدی ہے ۔ اس سے پہلے نیوز 18 نے اس بارے میں جانکاری دی تھی ۔ ایکسپرٹ کمیٹی کے پینل نے آج بچوں کی اس عمر کی کٹیگری کے ڈیٹا اور ٹیکے کے استعمال پر گفتگو کی ۔

      سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی ان سفارشات کو اب ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو بھیج دیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر صحت کے ذریعہ حتمی منظوری دینے سے پہلے اب ڈی سی جی آئی کی اجازت کا انتظار ہے ۔ فی الحال کورونا وائرس سے بچاو کیلئے کوربے ویکس ویکسین 12 سے 14 سال کی عمر والے بچوں کو لگائی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اب پینٹ پہنے بغیر ہی ایسی ڈریس میں سامنے آگئی عرفی جاوید، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا: 'کتنی بے شرم ہے'، دیکھئے PICS


      ہندوستان میں موجودہ وقت میں 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دو کووڈ 19 ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ ملک میں بچوں کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلہ میں ، جو اس سال تین جنوری کو شروع ہوا تھا، 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا ، جس میں بعد میں 16 مارچ سے 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو کوور کرنے کیلئے وسعت دیدی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ملائیکہ اروڑہ نے ایسی عجیب و غریب ڈریس پہن کر کرایا فوٹوشوٹ، دیکھ کر چکرا گیا فینس کا سر، دیکھئے PICS


      بچوں کے کورونا ویکسینیشن پروگرام میں بھارت بایوٹیک کی کوویکسین 15 سے 18 سال کے عمر والے بچوں کو لگائی جارہی ہے ۔ یہ ویکسین سرکاری اور نجی دونوں ٹیکہ کاری مراکز پر دستیاب ہے ۔ جبکہ کوربے ویکس ویکسین صرف سرکاری سینٹروں پر 12 سے 14 سال کے بچوں کو دی جارہی ہے ۔

      کوربے ویکس ویکسین ، ہندوستان میں ڈیولپ کی گئی ہے ۔ یہ ویکسین ریسپیٹر بائنڈنگ ڈومین یا کورونا کے خلاف پروٹین سب یونٹ ویکسین ہے ۔ اسی طرح کی تکنیک کا استعمال کئی ممالک سے ہیپیٹائپس بی کے ٹیکے بنانے کیلئے کیا جاتا رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: