ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19: اب 84 دنوں کے بعد ہی ملے گا کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے اپوائنٹمنٹ ، کووین پورٹل میں بھی ہورہی تبدیلی

Covishield Online Appointment: ہندوستانی حکومت نے ایک سرکاری پینل کے مشورہ پر کووی شیلڈ ٹیکے کی دو ڈوز لگوانے کے درمیان وقفہ کو چھ سے آٹھ ہفتے سے بڑھا کر 12 سے 16 ہفتہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
COVID-19: اب 84 دنوں کے بعد ہی ملے گا کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے اپوائنٹمنٹ ، کووین پورٹل میں بھی ہورہی تبدیلی
COVID-19: اب 84 دنوں کے بعد ہی ملے گا کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے اپوائنٹمنٹ ، کووین پورٹل میں بھی ہورہی تبدیلی

نئی دہلی : کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری کے دوران اب کووی شیلڈ ویکسین کیلئے 12 ہفتوں کے بعد ہی اپوائنٹمنٹ ملے گا ۔ مرکز نے اتوار کو کہا کہ کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے آن لائن اپوائنٹمنٹ 84 دنوں کے بعد ہی دیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی سرکار نے کہا کہ جن لوگوں نے کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے پہلے سے اپنا اپوائنٹمنٹ بک کرلیا ہے ، اس پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ حالانکہ ویسے لوگ جو پہلے سے طے اپوائنٹمنٹ میں تبدیلی کرکے اس کو 84 دنوں کے بعد کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں ۔


کووی شیلڈ ویکسین کی دو ڈوز کے درمیان وقفہ کے پیش نظر کووین پورٹل میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ مرکز نے کہا کہ کووین ڈیجیٹل پورٹل میں ضروری تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ کووی شیلڈ کی دو ڈوز کے درمیان 12 سے 16 ہفتوں کے فرق کو وہاں دکھایا جاسکے ۔ کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کیلئے پہلے سے بک آن لائن اپوائنٹمنٹ ویلڈ رہے گا اور اس سے کووین کے ذریعہ رد نہیں کیا جائے گا ۔


گزشتہ کچھ مہینوں سے دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کووی شیلڈ ٹیکے کی دو ڈوز کے درمیان وقفہ بڑھایا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے مارچ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا تھا کہ وہ دو ڈوز کے درمیان وقفہ کو 28 دنوں سے بڑھا کر چھ سے آٹھ ہفتے تک کردیں ۔


غور طلب ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ایک سرکاری پینل کے مشورہ پر کووی شیلڈ ٹیکے کی دو ڈوز لگوانے کے درمیان وقفہ کو چھ سے آٹھ ہفتے سے بڑھا کر 12 سے 16 ہفتہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے گزشتہ 13 مئی کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سائنس پر مبنی فیصلہ ہے اور اس اعتماد کے ساتھ لیا گیا ہے کہ اس سے کوئی اضافی خطرہ نہیں ہوگا ۔

ملک میں کورونا کے 311170 نئے معاملات

ادھر ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا کے ٹیکے گئے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 07:09 PM IST