سپریم کورٹ سے اختیارات ملتے ہی ایکشن میں دہلی حکومت، سروسیز سکریٹری آشیش مورے ہٹائے گئے

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

Delhi News: سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کیجریوال سرکار ایکشن میں آگئی ہے ۔ دہلی کے سروسیز سکریٹری آشیش مورے ہٹا دئے گئے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کیجریوال سرکار ایکشن میں آگئی ہے ۔ دہلی کے سروسیز سکریٹری آشیش مورے ہٹا دئے گئے ہیں ۔ سروسیز محکمہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے دہلی سروسیز سکریٹری عہدہ سے آشیش مورے کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہلی میں آنے والے دنوں میں بڑے انتظامی ردوبدل کی بات کہی تھی ۔

    اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو جمہوریت کی جیت بتایا ہے ۔ ساتھ ہی کیجریوال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں بڑی انتظامی رد و بدل دیکھنے کو ملے گی ۔

    اس سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو متفقہ طور پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے پاس خدمات کے سلسلے میں قانون سازی اور انتظامی اختیارات ہیں۔ سپریم کورٹ نے دہلی میں افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حق سے متعلق تنازع پر دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ افسران کی تعیناتی اور تبادلے کے اختیارات دہلی حکومت کے پاس ہوں گے۔

    دہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے کہا کہ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے ایک حکم جاری کیا تھا، جس میں دہلی میں کام کرنے والے سبھی افسران کے تبادلے اور ملازمت سے متعلق سبھی فیصلے دہلی حکومت کے پاس نہیں رہیں گے۔ یعنی اگر کوئی رشوت لے رہا ہے تو ہم اسے معطل بھی نہیں کر سکتے۔ اس حکم کا استعمال کرتے ہوئے دہلی میں کاموں کو زبردستی روک دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھئے: 35 ریاست، 28 ہزار لوگ اور 100 کروڑ کی دھوکہ دہی، سائبر دھوکہ دہی میں بڑا انکشاف


    یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم مودی جمعہ کو گجرات میں کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح



    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج جو حکم آیا ہے وہ دہلی کے لوگوں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ اب ہمیں دہلی کے لوگوں کو جوابدہ انتظامیہ دینا ہے۔ اگلے چند دنوں میں دہلی میں ایک بڑا انتظامی ردوبدل ہونے والا ہے۔ کچھ افسران ایسے ہیں جنہوں نے ڈیڑھ سال میں عوام کے کام روکے، ایسے ملازمین کو نشان زد کیا جائے گا اور انہیں اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: