உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nizamuddin : بنگلہ والی مسجد اب 14 اکتوبر تک کھلی رہے گی، دہلی ہائی کورٹ نے دی اجازت

    Nizamuddin : بنگلہ والی مسجد اب 14 اکتوبر تک کھلی رہے گی، دہلی ہائی کورٹ نے دی اجازت

    Nizamuddin : بنگلہ والی مسجد اب 14 اکتوبر تک کھلی رہے گی، دہلی ہائی کورٹ نے دی اجازت

    Delhi News: نظام الدین مرکز میں واقع بنگلہ والی مسجد فی الحال کھلی رہے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو نظام الدین مرکز کی مسجد کو 14 اکتوبر تک عوام کے لیے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نظام الدین مرکز میں واقع بنگلہ والی مسجد فی الحال کھلی رہے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو نظام الدین مرکز کی مسجد کو 14 اکتوبر تک عوام کے لیے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل پولیس نے کورونا پابندیوں کے درمیان صرف ماہ رمضان کے لئے مسجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اس طرح نظام الدین مرکز میں واقع مسجد عید میں بھی کھلی رہے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کہا: کسی کو بھی ویکسین لینے کیلئے پابند نہیں کیا جاسکتا


      عدالت نے مسجد انتظامیہ کو داخل ہونے اور باہر نکلنے کے ساتھ ساتھ سیڑھیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور فوٹیج کا ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے یہ حکم دہلی وقف بورڈ کی اس درخواست پر دیا ہے جس میں نظام الدین مرکز میں واقع بنگلہ والی مسجد کو مکمل طور پر کھولنے کی مانگ کی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ


      بتا دیں کہ مرکز میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے معاملہ کے سلسلے میں عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ مرکز نظام الدین کے بند ہونے کے تقریباً دو سال بعد دہلی ہائی کورٹ نے 16 اکتوبر کو شب برات کے موقع پر عقیدت مندوں کی تعداد کی حد کو ہٹا دیا تھا ۔

      پچھلی مرتبہ پولیس نے انتظامیہ کو غیر ملکی زائرین کے داخلے کیلئے شرائط والا ایک نوٹس بورڈ لگانے کا بھی حکم دیا تھا۔ گزشتہ سال رمضان اور شب برات کے موقع پر صرف 50 افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی اور یہ منظوری بھی عدالت کے حکم کی بنیاد پر ملی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: