نئی دہلی : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی راشٹرپتی بھون کو بھیج دیا ہے۔ انل بیجل نے پانچ سال اور چار ماہ سے زیادہ کی مدت کار پوری کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے استعفیٰ کی وجہ سے سیاسی گلیاروں میں بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے۔
بتا دیں کہ انل بیجل ایک آئی اے ایس افسر بھی رہ چکے ہیں۔ انل بیجل کو 31 دسمبر 2016 کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر بیجل اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان ہمیشہ کسی نہ کسی معاملہ کو لے کر جھگڑا ہوتا رہا ہے۔
Delhi LG Anil Baijal submits resignation to President Kovind
کئی مرتبہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بھی اپنے دائرہ اختیار کو لے کر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس سال بھی کورونا کی چوتھی لہر کے دوران دہلی حکومت اور ایل جی کے درمیان آڈ ایون فارمولہ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا ۔ اس دوران ایل جی انل بیجل نے کیجریوال حکومت کی تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی میعاد مقرر نہیں ہوتی ہے۔ 31 دسمبر 2016 کو انہوں نے نجیب جنگ کی جگہ سنبھالی تھی ۔ لیفٹیننٹ گورنر بننے کے بعد عام آدمی پارٹی حکومت اور انل بیجل کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی تھی ۔ دہلی کی کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان کئی معاملات پر ٹکراو کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔
ایک سال قبل بیجل نے دہلی حکومت کی 1000 بسوں کی خریداری کے عمل کی جانچ کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے مسلسل اس معاملہ میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔