اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Amanatullah Khan Arrested: دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو کیا گرفتار، یہ ہے الزام

    Delhi News: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہیں سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

    Delhi News: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہیں سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

    Delhi News: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہیں سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہیں سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ دراصل جمعرات کو نگر نگم کے ذریعہ دہلی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی ۔ اسی کے تحت مدن پور کھادر علاقے میں نگر نگم کی ٹیم بھاری سیکورٹی کے درمیان تجاوزات ہٹانے کیلئے پہنچی ۔ اسی دوران پوری ٹیم کو احتجاج اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں بھیڑ میں ممبر اسمبلی امانت اللہ خان بھی موجود تھے اور مخالفت بھی کررہے تھے ۔ ایسے میں دہلی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان کی بوکھلاہٹ، کشمیر میں حد بندی کے خلاف پارلیمنٹ میں پاس کی تجویز، لگایا یہ بڑا الزام


      دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کے علاوہ کئی اور لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ بتادیں کہ پیر کو بھی شاہین باغ میں ایک مہم کے دوران اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے تجازوات کے خلاف مہم کی مخالفت کی تھی ۔ ایسے میں مونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو واپس لوٹنا پڑا تھا ۔ وہیں اس موقع پر امانت اللہ خان نے کہا کہ اگر میرے گرفتار ہونے سے لوگوں کے مکان بچتے ہوں تو مجھے گرفتار کرلیجئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کشمیری پنڈت افسر پر دہشت گردوں نے کیا حملہ، تحصیلدار آفس میں گھس کر ماری گولی


      گرفتار کئے جانے کے بعد امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا : بی جے پی کے بلڈوزر تنتر کی مخالفت کررہے عوام پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج غیر آئینی ہے۔ ہم بی جے پی کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ہیں، عوام کے حق کی آواز میں ہمیشہ اٹھا رہوں گا، اس کیلئے مجھے خواہ کتنی بھی مرتبہ جیل جانا پڑے۔

      این ڈی ٹی وی میں شائع ایک خبر کے مطابق جنوبی دہلی میونسپل کارپویشن ( ایس ڈی ایم سی ) نے مدن پور کھادر اور دھیرسین مارگ میں آج مہم چلایا ۔ وہیں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن ( این ڈی ایم سی ) نے روہنی اور قرول باغ میں کارروائی کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: