نئی دہلی : شاہین باغ ڈرگس کیس میں ایک اور ملزم پکڑا گیا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق وہ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں شامل تھا۔ ہفتہ کو یہ مانا جا رہا تھا کہ اس معاملہ میں پانچویں اہم گرفتاری ہو سکتی ہے۔ اس معاملہ میں لگاتار پوچھ گچھ چل رہی تھی۔ بتا دیں کہ دہلی کے جامعہ نگر کے شاہین باغ علاقے میں چھاپہ مار کر این سی بی نے تقریباً 50 کلو ہیروئن اور 47 کلو مشتبہ منشیات برآمد کی تھی۔ ساتھ ہی 30 لاکھ روپے نقد اور نوٹ گننے کی مشین بھی برآمد کی گئی تھی ۔ اس دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق دواوں کو بیک پیک اور جوٹ کے بیگ میں چھپاکر رکھا گیا تھا ۔ ساتھ ہی کسی کو کوئی شک نہ ہو، اس کیلئے اس کو فلپ کارٹ اور دیگر ای کامرس کمپنیوں کے پیکٹوں میں پیک کیا گیا تھا ۔ افسران نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہلی میں منشیات کی یہ سب سے بڑی برآمدگی ہے ۔
اس کیس میں جانکاری سامنے آئی تھی کہ شاہین باغ ڈرگس کنیکشن کا ماسٹر مائنڈ دبئی میں بیٹھا طالبان ہے۔ بتایا گیا کہ شاہد احمد عرف بڑا احمد ڈرگس کے اس پورے کھیل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ ایک افغان نژاد شہری کے ساتھ مل کر طالبان کی کئی تنظیموں میں بن رہی ہیروئن کی کھیپ سمندری راستے اور اٹاری بارڈر کے ذریعہ ہندوستان میں بھیج رہا ہے۔
اس سے پہلے شاہین باغ سے گرفتار حیدر نے این سی بی کی پوچھ گچھ میں انکشاف کیا تھا کہ شاہین باغ جیسے کئی ٹھکانے دہلی این سی آر اور ملک کی کئی ریاستوں میں بنائے ہوئے تھے۔ یہ سب دبئی میں بیٹھے شاہد کے کہنے پر ہوتا تھا۔ شاہین باغ سے گرفتار حیدر براہ راست شاہد سے فون پر بات کرتا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔