உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DGCA نے اسپائس جیٹ کے پائلٹ کا لائسنس کیا معلطل ، یہ ہے بڑی وجہ

    DGCA نے اسپائس جیٹ کے پائلٹ کا لائسنس کیا معلطل ، یہ ہے بڑی وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    DGCA نے اسپائس جیٹ کے پائلٹ کا لائسنس کیا معلطل ، یہ ہے بڑی وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے خراب موسم میں اسپائس جیٹ طیارے کے شدید لرزنے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کے سلسلے میں پائلٹ کا لائسنس چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے خراب موسم میں اسپائس جیٹ طیارے کے شدید لرزنے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کے سلسلے میں پائلٹ کا لائسنس چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہماچل میں بارش سے تباہی، 3بچوں سمیت 8کی موت، 12 لوگ لاپتہ، 2 اضلاع میں اسکول بند


      یہ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا تھا ۔ یہ طیارہ ممبئی سے درگاپور جا رہا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ طیارے کے سنگین ایٹموسفیئر ڈسٹربینس کے رابطے میں آنے کی وجہ سے اس میں سوار 14 مسافرین اور عملے کے تین ارکان زخمی ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شخص نےممبئی پولیس کو فون پردی26/11کی طرح حملےکی دھمکی، نمبر پاکستانی، الرٹ پرجانچ ایجنسیاں


      ڈی جی سی اے کے ایک سینئر اہلکار نے ہفتہ کے روز بتایا کہ طیارہ کے مین پائلٹ کا لائسنس مختلف خلاف ورزیوں کی وجہ سے چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ خراب موسمی حالات سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتا تھا۔ اس کے علاوہ لائسنس کی معطلی کے اور بھی کئی عوامل ہیں۔

      اس کارروائی پر ایئر لائن اسپائس جیٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہوا ہے۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (اے اے آئی بی) اس معاملہ کی جانچ کر رہا تھا۔ ڈی جی سی اے کے مطابق ممبئی - درگاپور فلائٹ میں 195 افراد سوار تھے، جن میں دو پائلٹ اور عملے کے چار دیگر ارکان شامل تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: