Dharam Sansad Hate Speech: 'دھرم سنسد' میں نفرت آمیز تقریر پر دہلی پولیس نے درج کیا کیس، سپریم کورٹ نے لگائی تھی پھٹکار
Dharam Sansad Hate Speech: 'دھرم سنسد' میں نفرت آمیز تقریر پر دہلی پولیس نے درج کیا کیس، سپریم کورٹ نے لگائی تھی پھٹکار
Dharam Sansad Hate Speech: دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد اب دہلی دھرم سنسد کو لے کر نازیبا تقریر کا معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے ہفتہ کو نیا حلف نامہ داخل کرکے عدالت عظمی کو اس کی جانکاری دی ۔
نئی دہلی : دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد اب دہلی دھرم سنسد کو لے کر نازیبا تقریر کا معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے ہفتہ کو نیا حلف نامہ داخل کرکے عدالت عظمی کو اس کی جانکاری دی ۔ اس سے پہلے گزشتہ 22 اپریل کو سپریم کوٹ نے دہلی پولیس کے اس حلف نامہ پر ناخوشی ظاہر کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پچھلے سال یہاں منعقدہ پروگرام کے دوران کوئی نفرت آمیز تقریر نہیں کی گئی تھی ۔
دہلی پولیس نے عدالت عظمی کو بتایا تھا کہ پچھلے سال 19 دسمبر کو دائیں بازو کے گروپ ہندو یووا واہنی کے ذریعہ یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں کسی کمیونٹی کے خلاف کوئی مخصوص الفاظ نہیں بولے گئے تھے ۔ اب اپنے نئے حلف ناموں میں پولیس نے کہا کہ مواد کی جانچ کے بعد معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے کہا کہ شکایت کے سبھی لنک اور پبلک ڈومین میں دستیاب دیگر مواد کا تجزیہ کیا گیا اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا ۔
مواد کی تصدیق کے بعد چار مئی کو اوکھلا انڈسٹریل علاقہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 153 اے ، 295 اے ، 298 اور 34 کے تحت جرائم کیلئے معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ سبھی الزامات مذہبی دشمنی کو فروغ دینے سے متعلق ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔