دہلی۔ این سی آر میں 15 اکتوبر سے ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی، ای پی سی اے نے جاری کی گائڈلائن

بتا دیں کہ دہلی میں 15 اکتوبر سے جی آر اے پی یعنی گریڈ رسپانس ایکشن پلان نافذ ہوگا جس کے مد نظر 15 اکتوبر سے دہلی۔این سی آر میں چلنے والے تمام ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

Oct 10, 2019 08:30 AM IST | Updated on: Oct 10, 2019 09:07 AM IST
دہلی۔ این سی آر میں 15 اکتوبر سے ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی، ای پی سی اے نے جاری کی گائڈلائن

دہلی این سی آر میں کوڑے کو جلانے پر روک رہے گی۔: فائل فوٹو

دہلی۔ این سی آر میں آلودگی کے بڑھتے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے  انوائرنمنٹ پولیوشن پریوینشن ایںڈ کنٹرول اتھارٹی نے بدھ کو ڈیزل جنریٹر سیٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ ای پی سی اے نے میٹنگ کے بعد گائڈ لائنس جاری کی ہے۔ بتا دیں کہ دہلی میں 15 اکتوبر سے جی آر اے پی یعنی گریڈ رسپانس ایکشن پلان نافذ ہوگا جس کے مد نظر 15 اکتوبر سے دہلی۔این سی آر میں چلنے والے تمام ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

جنریٹر پر پابندی کے چلتے ای پی سی اے نے اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کو اس بات کا دھیان رکھنے کی ہدایت دی ہے کہ جن جگہوں پر ضرورت ہے وہاں الیکٹرسٹی ٹھیک طریقے سے فراہم کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ ای پی سی اے کی جانب سے جاری گائڈ لائن میں کہا گیا ہے  'دہلی حکومت جلد نئی پارکنگ پالیسی کے تحت بڑھی ہوئی پارکنگ فیس مقرر کرے تاکہ آلودگی بڑھنے پر پارکنگ فیس میں اسی حساب سے بڑھوتری کی جا سکے'۔

Loading...

اس کے ساتھ ہی دہلی۔ این سی آر میں اینٹ بھٹے بھی وہی چلائے جا سکیں گے جو جگ جیگ تکنیک اپنا چکے ہیں۔ ای پی سی اے کے مطابق ، اسٹون کرسر، سیمینٹ مکسر جیدے دھول مٹی بڑھانے والی جگہوں پر آلودگی کی روک تھام کے پختہ انتظامات کئے جانے چاہئیں۔ تاکہ ان کی وجہ سے ہوا میں دھول مٹی نہ بڑھے۔ سڑکوں اور گلیوں میں مسلسل سوئیپنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کا کام کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی پانی کا چھڑکاؤ بھی مسلسل کیا جائے گا۔

ای پی سی اے کی گائڈ لائن کے مطابق دہلی این سی آر میں کوڑے کو جلانے پر روک رہے گی۔ اس کے علاوہ سبھی تعمیراتی کاموں کی بھی وقت۔وقت پر مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی وجہ سے آلودگی تو نہیں بڑھ رہی ہے۔

Loading...