Karnataka CM Race: ملکا ارجن کھڑگے سے دو ٹوک بولے ڈی کے شیوکمار، سدا رمیا کو وزیراعلی بنایا تو......

Karnataka CM Race: ملک ارجن کھڑگے سے دو ٹوک بولے ڈی کے شیوکمار، سدا رمیا کو وزیراعلی بنایا تو......

Karnataka CM Race: ملک ارجن کھڑگے سے دو ٹوک بولے ڈی کے شیوکمار، سدا رمیا کو وزیراعلی بنایا تو......

Karnataka CM Race: کانگریس سے وابستہ ذرائع کے مطابق ڈی کے شیو کمار نے قومی صدر کھڑگے سے ملاقات میں کہا کہ اگر انہیں وزیراعلی عہدہ نہیں دیا گیا تو انہیں نائب وزیراعلی یا کوئی وزیر کا عہدہ بھی قبول نہیں ہے اور وہ عام ممبر اسمبلی کی طرح ہی بیٹھیں گے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور وزیراعلی عہدہ کی دوڑ میں شامل ڈی کے شیو کمار نے منگل کو دہلی آکر پارٹی کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔ کانگریس سے وابستہ ذرائع کے مطابق ڈی کے شیو کمار نے قومی صدر کھڑگے سے ملاقات میں کہا کہ اگر انہیں وزیراعلی عہدہ نہیں دیا گیا تو انہیں نائب وزیراعلی یا کوئی وزیر کا عہدہ بھی قبول نہیں ہے اور وہ عام ممبر اسمبلی کی طرح ہی بیٹھیں گے ۔

    ذرائع کے مطابق شیوکمار نے کھڑگے سے کہا کہ 'جب سے سدا رمیا کانگریس میں آئے ہیں، وہ یا تو اپوزیشن کے لیڈر کے طور پر یا وزیراعلی کے طور پر اقتدار میں رہے ہیں' ۔ ڈی کے شیو کمار نے اس کے ساتھ ہی کھڑگے سے کہا کہ 'یہاں تک کہ آپ بھی وزیراعلی نہیں بن پائے ہیں' ۔

    وہیں کھڑگے کے ساتھ ملاقات سے پہلے کرناٹک کانگریس کے صدر شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس ان کیلئے مان کی طرح ہے اور پارٹی سے استعفی دینے کا سوال ہی نہیں ہے ۔ شیوکمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر کوئی چینل یہ خبر دے رہا ہے کہ میں عہدہ سے استعفی دے رہا ہوں، میں اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کروں گا ۔ کچھ لوگ خبر چلا رہے ہیں کہ میں استعفی دوں گا ۔ میری پارٹی، میری ماں ہے ۔ میں نے پارٹی کو (کرناٹک میں) کھڑا کیا ہے ۔

    شیو کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی میرا مندر ہے، کانگریس پارٹی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اس لئے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا اعلی کمان وزیراعلی بنانے کیلے کہیں گے، اس پر شیو کمار نے کہا کہ میں نے اپنا کام کیا ہے۔۔۔ کانگریس پارٹی ہماری ماں، مندر، سب کچھ ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال : غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 کی موت، بی جے پی کا NIA جانچ کا مطالبہ


    یہ بھی پڑھئے: کرناٹک ممبران اسمبلی کا ڈیٹا اعلی کمان کے پاس، سدا رمیا زیادہ ایم ایل ایز کی پسند!



    بتادیں کہ کانگریس کی اعلی قیادت نے کرناٹک کے وزیراعلی عہدہ کے دو سب سے بڑے دعویدار شیوکمار اور سدارمیا کو تبادلہ خیال کیلئے دہلی بلایا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: