میری قیادت میں کانگریس کو کرناٹک میں ملی 135 سیٹیں، ڈی کے شیو کمار کا بڑا دعوی

میری قیادت میں کانگریس کو کرناٹک میں ملی 135 سیٹیں، ڈی کے شیو کمار کا بڑا دعوی ۔ تصویر : ANI

میری قیادت میں کانگریس کو کرناٹک میں ملی 135 سیٹیں، ڈی کے شیو کمار کا بڑا دعوی ۔ تصویر : ANI

Karnataka Assembly Election 2023: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد وزیراعلی کے نام کو لے کر سرگرمی تیز ہے ۔ اس درمیان کرناٹک کانگریس کے صدر اور وزیراعلی کی ریس کے اہم چہرہ مانے جانے والے ڈی کے شیوکمار نے بڑا دعوی کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore | Karnataka
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد وزیراعلی کے نام کو لے کر سرگرمی تیز ہے ۔ اس درمیان کرناٹک کانگریس کے صدر اور وزیراعلی کی ریس کے اہم چہرہ مانے جانے والے ڈی کے شیوکمار نے بڑا دعوی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نے میری قیادت میں ہی 135 سیٹیں جیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کل کل (اتوار کو) 135 ممبران اسمبلی نے اپنا ووٹ دیا اور ایک لائن کی تجویز پاس کی ۔ کچھ نے اپنی ذاتی رائے بھی دی ہے کہ وہ وزیراعلی کو لے کر کیا سوچتے ہیں ۔

    ڈی کے شیو کمار نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ وہ اعلی کمان سے ملنے کیلئے دہلی جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعلی کمان نے بلایا ہے ۔ کرناٹک کانگریس کا ایک نجی پروگرام ختم ہونے کے بعد دہلی جاوں گا ۔ بتادیں کہ سدا رمیا اور ڈی کے شیو کمار میں سے کانگریس اعلی کمان کس کو وزیراعلی بنائے گا، اس کو لے کر ابھی تذبذب برقرار ہے ۔ اسی درمیان ڈی کے شیو کمار کے اس دعوی نے معاملہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔


    ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ جو بھی طیارہ دستیاب ہوگا ، میں اس سے دہلی جاوں گا ۔ میری تعداد کانگریس کی تعداد ہے ۔ میں ایک چیز میں یقین کرتا ہوں۔ ایک تنہا شخص جرات کے ساتھ اکثریت لا سکتا ہے ۔ میں یہ بتانا نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ پانچ سالوں میں کیا ہوا ہے۔ میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور ملکا ارجن کھڑگے کو یقین دلاتا ہوں کہ میرا مقصد کانگریس کیلئے کرناٹک میں کام کرنا ہے ۔ ہم لوگوں نے انہیں تحریری طور پر یقین دہائی کرائی ہے کہ ہم لوگ کام کریں گے ۔ باقی اعلی کمان طے کرے اور فیصلہ کرے ۔

    یہ بھی پڑھئے: راجستھان: سچن پائلٹ نے پھر دکھائے باغیانہ تیور، گہلوت سرکار کے خلاف کیا یہ بڑا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: آرین خان کیس: سمیر وانکھیڑے نے گوساوی کے ساتھ مل کر رچی سازش، ایف آئی آر میں انکشاف



    کرناٹک کے نئے وزیراعلی کو لے کر بات چیت کیلئے دہلی روانہ ہونے سے پہلے کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ جب ہمارے سبھی ممبران اسمبلی نے پارٹی (2019 جے ڈی ( ایس) ۔ کانگریس اتحادی سرکار) چھوڑ دی، تو میں نے اپنی پارٹی کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: