اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی این سی آر میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر اسکیل پر 2.5 رہی شدت

    دہلی این سی آر میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر اسکیل پر 2.5 رہی شدت (ANI Tweet)

    دہلی این سی آر میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر اسکیل پر 2.5 رہی شدت (ANI Tweet)

    نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی نے اس زلزلہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی سے آٹھ کلو میٹر مغرب میں آج رات تقریبا ساڑھے نو بجے 2.5 شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلہ کی گہرائی زمین سے پانچ کلو میٹر نیچے تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں منگل رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ جھٹکے بھلے ہی ہلکے تھے، لیکن اس سے گھبرا کر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی نے اس زلزلہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی سے آٹھ کلو میٹر مغرب میں آج رات تقریبا ساڑھے نو بجے 2.5  شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلہ کی گہرائی زمین سے پانچ کلو میٹر نیچے تھی ۔

      اس سے پہلے میگھالیہ کے تورا میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اس کی شدت 3.4 بتائی گئی تھی ۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے پانچ کلو میٹر اندر تھا ۔ وہیں 22 نومبر کو لداخ کے لیہہ اور کارگل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی ۔ زلزلے سینٹر کارگل سے 191 کلو میٹر دور تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: EXCLUSIVE: تو اس وجہ سے آفتاب نے شردھا کا کیا قتل، دہلی پولیس کے ذرائع نے بتائی وجہ


      یہ بھی پڑھئے: فلم دی کشمیر فائلز پر تبصرہ کرنا IFFI جیوری ہیڈ کو پڑا بھاری، جانئے پورا معاملہ


      کچھ دن پہلے بھی دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلہ کا مرکز نیپال کے ڈڈیل دھورا میں تھا ۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.4 ناپی کی گئی تھی ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ نیپال میں ریختر پیمانہ پر 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ اس زلزلہ کا مرکز سطح سے نو کلومیٹر کی گہرائی تھی ۔ یہ زلزلہ اتنا تیز تھا کہ اس کے جھٹکے دہلی ۔ این سی آر سمیت ہندوستان کی کئی ریاستوں میں محسوس کئے گئے تھے ۔

      وہیں ای ایم ایس سی نے ٹویٹ کرکے بتایا تھا کہ نیپال کے ڈڈیل دھورا سے 69 کلو میٹر مشرق میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ یہ جگہ اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ سے 212 کلو میٹر دور ہے ۔ اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ ، مونسیاری اور گنگولی ہاٹ سمیت کئی مقامات پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: