உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    National Herald Case: ینگ انڈین کا دفتر سیل، ای ڈی نے چسپاں کیا نوٹس، پیشگی اجازت کے بغیر نہ کھولا جائے

    دہلی میں نیشنل ہیرالڈ آفس سیل، ED نے چسپاں کیا نوٹس، پیشگی اجازت کے بغیر نہ کھولا جائے ۔ تصویر : ANI

    دہلی میں نیشنل ہیرالڈ آفس سیل، ED نے چسپاں کیا نوٹس، پیشگی اجازت کے بغیر نہ کھولا جائے ۔ تصویر : ANI

    National Herald Case: نیشنل ہیرالڈ کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیرالڈ ہاوس میں واقع ینگ انڈین کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے ہدایت دی ہے کہ اجازت کے بغیر احاطہ کو نہ کھولا جائے۔ ای ڈی نے دفتر کو پیشگی اجازت کے بغیر دفتر نہ کھولنے کا نوٹس دیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیرالڈ ہاوس میں واقع ینگ انڈین کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے ہدایت دی ہے کہ اجازت کے بغیر احاطہ کو نہ کھولا جائے۔ ای ڈی نے دفتر کو پیشگی اجازت کے بغیر دفتر نہ کھولنے کا نوٹس دیا ہے ۔

      اس سے پہلے منگل کو ای ڈی نے مبینہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں دہلی اور دیگر مقامات پر کم از کم ایک درجن مقامات پر چھاپے مارے۔ بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ’ہیرالڈ ہاؤس‘ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا ۔ یہ پتہ ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کرتا ہے ۔


      ای ڈی کے افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت یہ چھاپہ ماری کی گئی ۔ تاکہ اس کیس کے حوالے سے مزید شواہد جمع کئے جا سکیں ۔

      بتا دیں کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی ، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے کئی راونڈ کی پوچھ گچھ کرچکی ہے، جس کو لے کر کانگریس نے سخت مخالفت کا اظہار کیا تھا اور احتجاج کیا تھا۔ سونیا گاندھی سے ہوئی پوچھ گچھ کے دوران راہل گاندھی سمیت کانگریس کے کئی لیڈروں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: