نئی دہلی : گزشتہ کچھ دنوں سے گردے کی بیماری میں مبتلا مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ، جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سنگین حالت ہونے کی وجہ سے ان کا علاج مسلسل ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں چل رہا ہے ۔ فی الحال کیسی حالت ہے ، اس سلسلہ میں کوئی جانکاری ایمس انتظامیہ یا ڈاکٹروں کی طرف سے نہیں دی گئی ہے ۔ منور رانا کی بیٹی سومیا نے بتایا کہ یورین میں انفیکشن کی وجہ سے ان کے والد کی طبیعت گزشتہ دنوں زیادہ خراب ہوگئی تھی ، جس کے بعد انہیں پہلے لکھنو کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور حالت نہیں سدھرنے پر انہیں منگل کو دہلی کے ایمس لایا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ اب ان کے والد کی طبیعت میں کچھ سدھار ہے اور ابھی انہیں کچھ دنوں تک مزید اسپتال میں بھرتی رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹرس ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ 68 سالہ منور رانا گلے کے کینسر سے بھی متاثر ہیں ۔ غور طلب ہے کہ منور رانا کی طبیعت اس سے پہلے بھی کافی خراب ہوچکی ہے ۔ رانا کو 2017 میں سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی لنگس اور گلے کا انفیکشن بھی ہوا تھا ، جس کے بعد انہیں لکھنو میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ وہیں گزشتہ کچھ سالوں سے ان کو گھٹنے میں بھی پریشانی ہے ، جس کو لے کر آپریشن بھی کیا جاچکا ہے ۔ ان کے دونوں ہی گھٹنے بدلے جاچکے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ منور رانا 2014 میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں ، لیکن اس کے ایک سال بعد ہی انہوں نے ملک میں عدم برداشت بڑھنے کی بات کہتے ہوئے احتجاج کے طور پر اس کو لوٹا دیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔