اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بات بات پر گالی گلوچ کرنے والوں کیلئے خوشخبری ، ایسا کرنے سے دماغ کو ہوتا ہے یہ بڑا فائدہ

    بات بات پر گالی گلوچ کرنے والوں کیلئے خوشخبری ، ایسا کرنے سے دماغ کو ہوتا ہے یہ بڑا فائدہ ۔ علامتی تصویر ۔

    بات بات پر گالی گلوچ کرنے والوں کیلئے خوشخبری ، ایسا کرنے سے دماغ کو ہوتا ہے یہ بڑا فائدہ ۔ علامتی تصویر ۔

    Ajab Gajab News : ہمارے آس پاس کئی سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں ، جو بات بات پر گالی گلوچ کرتے ہیں ۔ گالی گلوچ کرنے والے کو ہم ہمیشہ برا سمجھتے ہیں ، لیکن آپ کو معلوم ہے کہ گالی گلوچ سے آپ کا دماغ صحت مند رہتا ہے ۔

    • Share this:
      ہمارے آس پاس کئی سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں ، جو بات بات پر گالی گلوچ کرتے ہیں ۔ گالی گلوچ کرنے والے کو ہم ہمیشہ برا سمجھتے ہیں ، لیکن آپ کو معلوم ہے کہ گالی گلوچ سے آپ کا دماغ صحت مند رہتا ہے ۔ آپ کو ہم آج کچھ ایسی باتیں بتانے جارہے ہیں جو گالی اور صحت سے وابستہ ہیں ۔

      اگر نہ چاہتے ہوئے بھی منہ سے گالی نکل جاتی ہے اور آپ کو کوئی شرمندگی بھی نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دماغ کئی طرح کے فریسٹریشن کو دور کردیتا ہے ۔ ہم کئی گالیاں دانستہ یا نادانستہ طور پر دیتے رہتے ہیں ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم ایم سی ، بی سی وغیرہ جیسی گالیاں اپنے منہ سے دیدیتے ہیں ۔ کئی مرتبہ ہم اپنے دوستوں کے سامنے بھی گالی دیدیتے ہیں اور اس سے آپ کے دوست بھی ناراض ہوجاتے ہیں ۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ منہ سے گالی نکلنے کے بعد کچھ سکون ملتا ہے ۔ اس سے ہم آرام دہ محسوس کرتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے دل کا بوجھ ہلکا ہوگیا ہے ۔

      حالانکہ جب ہم بچپن میں غلطی سے بھی کسی کو گالی دیدیتے تھے تو ماں باپ ہماری جم کر پٹائی کرتے تھے ۔ تب کسی کو سالا اور بے بول دینا بھی گالی کے برابر ہوتا تھا ۔ آج وقت بدل گیا ہے اور ہم کئی طرح کی گالیوں کا کھلے عام استعمال کرتے ہیں ۔ یہاں تک کہ کئی مرتبہ ہم خوشی کا اظہار کرتے وقت بھی اپنے دوستوں کو گالیاں دیدیتے ہیں ۔

      ایک اسٹڈی کے مطابق گالی دینے سے پریشانیوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے ۔
      ایک اسٹڈی کے مطابق گالی دینے سے پریشانیوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے ۔


      اس کے علاوہ کئی مرتبہ ہم غصہ میں گالی دیدیتے ہیں ۔ اب سائنس نے بھی تصدیق کردی ہے کہ گالی دینے سے آپ کچھ حد تک اپنے غصہ کو کم کرپاتے ہیں اور اس سے آپ کا دماغ تروتازہ رہتا ہے ۔ کین یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گالی گلوچ کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے ۔

      اسٹڈی کے مطابق گالی دینے سے پریشانیوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے ۔ یونیورسٹی نے کچھ طلبہ کے گالی دینے پر ریسرچ کیا ۔ طلبہ کے ہاتھوں کو اس دوران بہت زیادہ ٹھنڈے پانی میں ڈالا گیا ۔ جو طالب علم اس عمل کے دوران گالی دے رہے تھے ، وہ اپنا ہاتھ زیادہ دیر تک پانی میں ڈالے رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ جو طالب علم گالی نہیں دے رہے تھے ، انہوں نے تھوڑی دیر میں ہی اپنا ہاتھ پانی سے باہر نکال لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: