دہلی ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے اڑا FedEx کا طیارہ پرندہ سے ٹکرایا، ایمرجنسی کا اعلان

دہلی ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے اڑا FedEx کا طیارہ چڑیا گھر سے ٹکرایا، ایمرجنسی کا اعلان (PHOTO:AFP)

دہلی ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے اڑا FedEx کا طیارہ چڑیا گھر سے ٹکرایا، ایمرجنسی کا اعلان (PHOTO:AFP)

Full Emergency Declared at Delhi airport : دبئی جانے والے FedEx کے طیارہ کے ٹیک آف کے فورا بعد پرندہ سے ٹکرانے کے بعد دہلی ہوائی اڈہ پر مکمل ایمرجنسی ڈکلیئر کردی گئی ہے ۔ دہلی ہوائی اڈہ کے افسران نے یہ جانکاری دی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : دبئی جانے والے FedEx کے طیارہ کے ٹیک آف کے فورا بعد پرندہ سے ٹکرانے کے بعد دہلی ہوائی اڈہ پر مکمل ایمرجنسی ڈکلیئر کردی گئی ہے ۔ دہلی ہوائی اڈہ کے افسران نے یہ جانکاری دی ۔ ذرائع کے مطابق یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ طیارہ دہلی ہوائی اڈہ پر اتر سکے اور تکنیکی ماہرین پھر سے اڑان کی منظوری دینے سے پہلے طیارہ میں کسی تکنیکی خرابی کی جانچ کرسکیں ۔ اس دوران دہلی ایئرپورٹ پر ایمبولنس ، فائر بریگیڈ جیسی ایمرجنسی خدمات کو بھی تعینات رکھا گیا ۔ ذرائع نے کہا کہ پرندہ سے ٹکرانے کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں، لیکن وہ بڑی تکنیکی چیلنجز پیش کرتے ہیں ۔

    پرندوں کا اس قسم کا ٹکراؤ طیاروں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی مرتبہ ہوائی جہاز کے سنگین حادثات بھی ہو جاتے ہیں۔ ہوائی اڈے کے ارد گرد گھنی انسانی آبادی ایسے واقعات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔ پرندے اکثر انسانوں سے خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں طیاروں سے ٹکرا جاتے ہیں۔

    بتادیں کہ فروری میں سورت سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو ٹیک آف کے دوران پرندے سے ٹکرانے کے بعد احمد آباد کی طرف موڑنا پڑا تھا۔ اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا تھا کہ طیارہ احمد آباد میں بحفاظت اتر گیا تھا ۔

    کیا ہے فل ایمرجنسی

    ہوائی اڈے پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کوئی طیارہ وہاں اس طرح پہنچ رہا ہو کہ اس کے گرنے کا خطرہ ہو۔ مکمل ایمرجنسی کے اعلان کے بعد ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کی سبھی مقامی ایمرجنسی سروسز جیسے کہ پولیس، فائر سروس، ایمبولینس اور میڈیکل کو بیک وقت ایئر فیلڈ پر بلایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: COVID-19 نے پھر پکڑی رفتار،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2994 نئے کیس، 9 کی موت


    یہ بھی پڑھئے: ہند-جاپان نے سری لنکا سے ملایا ہاتھ، ہند پیسفک علاقے میں رابطوں کو مضبوط کرنے پر زور



    نیز مقامی اسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کی تیاری رکھنے کیلئے پیشگی الرٹ کر دیا جاتا۔ ٹریفک پولیس ٹریفک اور سڑکوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح تیار رہے گی کہ ایئرپورٹ سے اسپتال تک صاف راستہ فراہم کیا جاسکے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: