Go First Crisis: گو فرسٹ کے مسافروں کی بڑھی پریشانی، ایئر لائنز نے 28 مئی تک فلائٹس رد کی
Go First Crisis: گو فرسٹ کے مسافروں کی بڑھی پریشانی، ایئر لائنز نے 28 مئی تک فلائٹس رد کی
Go First Crisis: مالی بحران کا شکار گو فرسٹ نے 28 مئی 2023 تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سے پہلے آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 26 مئی تک فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئی دہلی : مالی بحران کا شکار گو فرسٹ نے 28 مئی 2023 تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سے پہلے آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 26 مئی تک فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایئر لائنز نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد ہی بکنگ دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
بتادیں کہ رضاکارانہ دیوالیہ کی کارروائی کا سامنا کرنے والی گو فرسٹ کی پروازیں 3 مئی سے بند ہیں۔ ایئر لائنز نے دیوالیہ ہونے کی اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اسے بہت بڑے مالی بحران کا سامنا ہے۔ دیوالیہ ہونے کی درخواست کے بعد ڈی جی سی اے نے ایئر لائنز کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے پوچھا تھا کہ فلائٹس چلانے میں ناکام ہونے کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کیوں نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گو فرسٹ سے اگلے احکامات تک مزید ہوائی ٹکٹوں کی فروخت کو فوری طور پر بند کرنے کیلئے بھی کہا تھا۔ ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ کو اپنا ریوائیول پلان 30 دنوں کے اندر جمع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی سی اے نے ایئرلائنز سے اس سے اڑان بھر سکنے کے قابل طیاروں، پائلٹ اور دیگر ملازمین، مینٹیننس اور فنڈ سمیت دیگر چیزوں کی جانکاری دینے کیلئے بھی کہا ہے ۔
ڈی جی سی اے یہ حکم اس کے آٹھ مئی کو جاری وجہ بتاو نوٹس پر ایئرلائنز کی جانب سے آئے جواب کے بعد ہی جاری کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔