Pakistan کی سازش ناکام، ہندوستانی کوسٹ گارڈز نے کشتی سے ضبط کی 280 کروڑ کی ہیروئن

Indian Coast Guard: ہندوستان نے پاکستان کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ریاست کے ساحل سے دور بحیرہ عرب میں عملے کے نو ارکان کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو روک لیا ہے۔ اس کشتی سے 280 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔

  • Share this:
    احمد آباد : ہندوستان نے پاکستان کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ریاست کے ساحل سے دور بحیرہ عرب میں عملے کے نو ارکان کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو روک لیا ہے۔ اس کشتی سے 280 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

    ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے پاکستانی کشتی 'الحج' کو ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر وارننگ دی اور اس کو پکڑ لیا۔ حکام کو کشتی سے 280 کروڑ روپے کی ہیروئن ملی ۔ بیان میں کہا گیا کہ کشتی اور اس کے عملے کے ارکان کو مزید تفتیش کے لیے گجرات کے کچھ ضلع میں جکھاؤ بندرگاہ لے جایا گیا۔

    یہ بھی پڑھئے : اداکارہ کنگنا رناوت نے جنسی استحصال پر بیان کیا درد، کہا: 'وہ غلط طریقہ سے چھوتا تھا'

    کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ مچھلی پکڑنے والی کشتی تھی۔ کشتی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو کشتی کو روکنے کے لیے گولی چلانی پڑی ،جس میں عملے کا ایک رکن زخمی ہوگیا اور باقی دو کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ کشتی بھاری ہونے کی وجہ سے آئی سی جی ایس انکت کو مدد کے لیے موڑ دیا گیا۔ آج سہ پہر 3 بجے تک جکھاؤ بندرگاہ پہنچنے کی امید ہے۔

    یہ بھی پڑھئے : کیا مسلمان آبادی کی تعداد میں ہندوؤں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟ اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

    بتادیں کہ پاکستان بارڈر پر منشیات پکڑے جانے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ محکمہ کسٹمز نے اتوار کو پنجاب کے اٹاری بارڈر پر 'مولیٹھی' کی ایک کھیپ میں چھپائی گئی 100 کلو سے زائد ہیروئن قبضے میں لے لی۔ مولیٹھی کی یہ کھیپ افغانستان سے آئی تھی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 700 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق ہیروئن دہلی کے ایک شخص کی طرف سے افغانستان سے درآمد کی گئی مولیٹھی کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: