پاکستان میں میٹنگ کیلئے OIC نے حریت کانفرنس کو کیا مدعو، ہندوستان نے لگائی پھٹکار
India Slams OIC: ہندوستان نے اگلے ہفتہ پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے حریت کانفرنس کو مدعو کئے جانے کو لے کر تنظیم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس طرح کی سرگرمیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے ۔
India Slams OIC: ہندوستان نے اگلے ہفتہ پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے حریت کانفرنس کو مدعو کئے جانے کو لے کر تنظیم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس طرح کی سرگرمیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان نے اگلے ہفتہ پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے حریت کانفرنس کو مدعو کئے جانے کو لے کر تنظیم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس طرح کی سرگرمیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم او آئی سی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث رہنے والوں کی حوصلہ افزائی نہ کرے ۔
او آئی سی کی میٹنگ میں حریف کانفرنس کو مدعو کئے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کا انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں ، جو ملک کے اتحاد کو تباہ کرنے کی کوشش ہے اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ باگچی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ او آئی سی ترقی سے متعلق اہم سرگرمیوں پر دھیان مرکوز کرنے کی بجائے اپنے ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق کام کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا او آئی سی سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال مفاد پرست عناصر کو فراہم کرنے سے گریز کرے ۔
باگچی سے ان رپورٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں او آئی سی کے ذریعہ آل پارٹی حریت کانفرنس کو 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔