گرونانک جینتی پر ہندوستان کھول سکتا ہے کرتار پور کاریڈور، پنجاب لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کا فیصلہ : ذرائع
Kartarpur Corridor News: بابا گرونانک دیو جی کی 552 ویں جینتی کے موقع پر سکھ عقیدت مندوں کیلئے اچھی خبر ہے ۔ مرکزی سرکار کرتار پور گلیارے کو پھر کھولنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔
Kartarpur Corridor News: بابا گرونانک دیو جی کی 552 ویں جینتی کے موقع پر سکھ عقیدت مندوں کیلئے اچھی خبر ہے ۔ مرکزی سرکار کرتار پور گلیارے کو پھر کھولنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔
نئی دہلی : بابا گرونانک دیو جی کی 552 ویں جینتی کے موقع پر سکھ عقیدت مندوں کیلئے اچھی خبر ہے ۔ مرکزی سرکار کرتار پور گلیارے کو پھر کھولنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ اعلی سطحی ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ گرو پرب کے موقع پر کرتار پور گلیارہ عقیدت مندوں کیلئے کھولا جاسکتا ہے ۔ آپ کو یاد دلادیں کہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا کی وجہ سے یہ گلیارہ بند کردیا گیا تھا ۔ نو نومبر 2019 کو کرتار پور گلیارے کو گرونانک دیو جی کی 550 ویں جینتی کے موقع پر کھولا گیا تھا ۔ ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ گلیارہ کھولنے کا اعلان بہت جلد ہوسکتا ہے ۔
کرتار پور گلیارہ کو کھولنے کو لے کر مرکزی حکومت مثبت رخ دکھا رہی ہے ۔ اتوار کو ہی پنجاب بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرکے گلیارے کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ملاقات کے بعد پنجاب بی جے پی کے صدر اشونی شرما نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی کرتار پور گلیارے کو کھولا جائے گا ۔ نیوز19 کے ایک سوال پر وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ کرتارپور گلیارہ کورونا بحران کی وجہ سے مارچ 2020 میں بند کردیا گیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان زمینی راستے سے انتہائی محدود آمد و رفت واگھہ ۔ اٹاری بارڈر چیک پوائنٹ سے ہورہی ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے نیوز18 کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 17 سے 26 نومبر کے درمیان جو سکھ عقیدت مندوں کا جھتہ پاکستان جائے گا ، وہ واگھہ ۔ اٹاری بارڈر چیک پوائنٹ سے پاکستان میں داخل ہوگا ۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ جتھہ گرودوارہ ننکانہ صاحب شری دربار صاحب ، گرودوارہ شری پنجاب صاحب ، گرودوارہ شری ڈیرہ صاحب ، گرودوارہ شری کرتار پور صاحب اور گرودوارہ شری سچا سودا کا دورہ کرے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔