'سفارتخانہ کھلا ہے لیکن وہاں جانے سے گریز کریں'، سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو وزارت خارجہ کا الرٹ

'سفارتخانہ کھلا ہے لیکن وہاں سے سے گریز کریں'، سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو وزارت خارجہ کا الرٹ  (AFP)

'سفارتخانہ کھلا ہے لیکن وہاں سے سے گریز کریں'، سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو وزارت خارجہ کا الرٹ (AFP)

Sudan Violence: ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ تشدد سے متاثرہ سوڈان میں اس کا سفارت خانہ "جنگی علاقے" کے تحت آتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اپنے پھنسے ہوئے شہریوں کو وہاں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ تشدد سے متاثرہ سوڈان میں اس کا سفارت خانہ "جنگی علاقے" کے تحت آتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اپنے پھنسے ہوئے شہریوں کو وہاں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ وزارت خارجہ  کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم سوڈان میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہے ہیں۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے باگچی نے کہا: "ہم تیار ہیں۔ ہم زمین پر اپنی ٹیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں لیکن یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ لڑائی میں جنگ بندی کتنی دیر تک جاری رہتی ہے اور انخلا کے لئے محفوظ مقامات دستیاب ہیں ۔ زمینی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ ہماری توجہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر ہے۔ ہم مختلف ذرائع سے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔"

    باگچی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، جو نیویارک میں ہیں، سوڈان میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ خرطوم میں ہندوستانی سفارت خانہ " الگ الگ مقامات سے کام کرنے والے افسران کے ساتھ کھلا ہے، کام کر رہا ہے اور سبھی خدمات فراہم کر رہا ہے، کیونکہ فی الحال کوئی بھی عمارت کے اندر نہیں ہے۔"

    باگچی نے کہا کہ ہندوستان پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمارا مشن ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک سے رابطے میں ہے جن کا سوڈان میں اہم رول ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس بحران میں ایک ہندوستانی کی بدقسمتی سے موت ہوئی ہے۔ ہمارا سفارت خانہ متوفی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: ادھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے غیر قانونی مدارس کی جانچ کے فیصلہ کا کیا خیر مقدم


    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کے پونچھ میں فوج کے ٹرک میں لگی آگ، حادثہ میں تین جوان شہید، کئی زخمی



    ہندوستانی سفارت خانہ پر حملے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ پر حملہ ہوا ہے یا نہیں، ہم تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: