اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان میں لانچ ہوئی کووڈ 19 کی پہلی نیزل ویکسین، بوسٹر کے طور پر ہوگی استعمال

    ہندوستان میں لانچ ہوئی کووڈ 19 کی پہلی نیزل ویکسین، بوسٹر کے طور پر ہوگی استعمال ۔ فائل فوٹو ۔

    ہندوستان میں لانچ ہوئی کووڈ 19 کی پہلی نیزل ویکسین، بوسٹر کے طور پر ہوگی استعمال ۔ فائل فوٹو ۔

    Covid-19 Nasal Vaccine: مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاوایہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو بھارت بایوٹیک کے نیزل کووڈ 19 ویکسین انکو ویک لانچ کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاوایہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو بھارت بایوٹیک کے نیزل کووڈ 19 ویکسین انکو ویک لانچ کی ۔ دسمبر میں بھارت بایوٹیک نے اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرانیزل ویکسین کو سرکار کو 325 روپے فی شاٹ اور پرائیویٹ ٹیکہ کاری مراکز کو 800 روپے فی شاٹ کے حساب سے فروخت کرے گی ۔

      کووڈ 19 انٹرانیزل ٹیکہ ( بی بی وی 154) تیسرے مرحلہ کے کنٹرولڈ کلینیکل ٹرائلز میں محفوظ ، قابل برداشت اور امیونوجینک ثابت ہوا ہے ۔ ویکسین بنانے والی کمپنی نے کہا کہ بی بی وی 154 کو خاص طور پر ناک کے راستے دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ناک سے ٹیکہ لگانے کے نظام کو اس طرح سے ڈیزائن و ڈیولپ کیا گیا ہے جس سے یہ کم اور درمیان آمدنی والے ممالک کیلئے سستی ہو ۔

      کمپنی نے کہا کہ انٹرانیزل ٹیکہ ، بی بیوی 154 اوپری سانس کی نالی میں اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے، جس سے کورونا وائرس کے انفیکشن اور پھیلاو کے امکانات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس سمت میں مزید اسٹڈی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

      اہم بات یہ ہے کہ بی بی وی 154 کے بنیادی خورک ( شروعاتی دو خوراک) کے طور پر اثر اور کووڈ 19 کے دیگر ٹیکے (کووی شیلڈ یا کوویکسین) کی دو شروعاتی خوراک لینے والوں کو تیسری خورک کے طور پر بی بی وی 154 دینے پر ہونے والے اثر کا جائزہ لینے دو الگ الگ اور ساتھ ساتھ کلینیکل ٹرائلز کئے گئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: بہار میں 7 لاکھ طلبہ کاتعلیمی مستقبل کیاہوگا؟ مگدھ یونیورسٹی کےطلبہ فکر مند، سراپااحتجاج!


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی دفاعی لیبارٹری میں سب میرین ٹیک پر فرانس نیول گروپ کے ساتھ تعاون، نئی پیش رفت



      ڈی سی جی آئی نے الگ سے کمپنی کو ویکسین کے ساتھ بی بی وی 154 (انٹرانیزل) کی مدافعتی صلاحیت اور تحفظ کا موازنہ کرنے کیلئے تیسرے مرحلہ کا کلینیکل ٹرائلز کرنے کی بھی اجازت دی تھی ۔ یہ ٹرائل نو مقامات پر کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: