உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: خوردنی تیل ہوگا سستا! انڈونیشیا نے پام آئل کے ایکسپورٹ پر سے پابندی ہٹانے کا کیا فیصلہ

    Big News: خوردنی تیل ہوگا سستا! انڈونیشیا نے پام آئل کے ایکسپورٹ پر سے پابندی ہٹانے کا کیا فیصلہ

    Big News: خوردنی تیل ہوگا سستا! انڈونیشیا نے پام آئل کے ایکسپورٹ پر سے پابندی ہٹانے کا کیا فیصلہ

    Palm Oil Prices : انڈونیشیا پام آئل کا پروڈکشن کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو انڈونیشیا نے ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لئے خام پام آئل اور اس کے کچھ ڈیریویٹیو پروڈکٹس کے ایکسپورٹ پر پابندی لگادی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے اور ایسا انڈونیشیا کے ذریعہ پام آئل کے ایکسپورٹ پر پابندی ہٹانے کی وجہ سے ایسا ہوگا ۔ انڈونیشیا کے صدر نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا ۔ یہ فیصلہ انڈونیشیائی ممبران پارلیمنٹ کے ذریعہ ایکسپورٹ پر پابندی پر سرکار کو جائزہ لینے کی اپیل کے بعد کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: SC کا فیصلہ آنے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کا پہلا ردعمل، کہا: خود کو قانون کے حوالے کروں گا


      منی کنٹرول ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں نیوز ایجنسی رائٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی پابندی نہیں ہٹائی گئی تو ملک کا پام آئل پروڈکشن ٹھپ ہوسکتا ہے ۔ ملک میں اب پام آئل اسٹور کرنے کی جگہ نہیں بچی ہے ، اس لئے اب ایکسپورٹ پابندی کا تجزیہ کرنا چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پنجاب: Sunil Jakhar بی جے پی میں ہوئے شامل، جے پی نڈا نے دلائی رکنیت


      غور طلب ہے کہ انڈونیشیا پام آئل کا پروڈکشن کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو انڈونیشیا نے ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لئے خام پام آئل اور اس کے کچھ ڈیریویٹیو پروڈکٹس کے ایکسپورٹ پر پابندی لگادی تھی ۔ انڈونیشیا سے پام آئل کا ایکسپورٹ شروع ہونے کے بعد ان ممالک میں اب ایک مرتبہ پھر سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔

      انڈونیشیا کے پاس چھ ملین ٹن پام آئل اسٹور کرنے کی صلاحیت ہے ۔ مئی کی شروعات تک ملک میں 5.8 ملین ٹن پام آئل کا ذخیرہ کرلیا گیا تھا ۔ انڈونیشیا کے کل پام آئل پروڈکشن میں سے 35 فیصد کی کھپت ہی انڈونیشیا کے گھریلو بازار میں ہوتی ہے ۔ انڈونیشیا پام آئل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈی مارٹونو کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے پام پھل لینا بند کردیا ہے اور اپنے خود کے فارم پر بھی پلانٹیشن کپ کام کو سست کردیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: