INX Money Laundering Case: کارتی چدمبرم کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی، 11 کروڑ کی جائیداد ضبط

INX Money Laundering Case: کارتی چدمبرم کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی، 11 کروڑ کی جائیداد ضبط (ANI)

INX Money Laundering Case: کارتی چدمبرم کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی، 11 کروڑ کی جائیداد ضبط (ANI)

INX Money Laundering Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں کارتی چدمبرم کی 11.04 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں کارتی چدمبرم کی 11.04 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں یہ کارروائی کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ای ڈی نے کرناٹک کے کورگ ضلع میں 11.04 کروڑ روپے کی 4 جائیدادیں ضبط کی ہیں، جن کا تعلق آئی این ایکس میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے معاملے میں کارتی پی چدمبرم اور دیگر سے ہیں ۔

    ادھر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے جارج سوروس کے 'جمہوریت کی بحالی' والے تبصرہ پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں سابق وزیر خزانہ نے ارب پتی کاروباری پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ سوروس کی بیشتر باتوں سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں ماضی میں جارج سوروس کی کہی گئی زیادہ تر باتوں سے متفق نہیں تھا اور میں اس سے بھی متفق نہیں ہوں جو وہ اب کہہ رہے ہیں ۔ ہندوستان میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو گرانے کا ان کا تبصرہ بچکانہ بیان ہے۔

    خیال رہے کہ 18 مئی 2007 کو ہوئی ایف آئی پی بی کی بورڈ میٹنگ میں آئی این ایکس نیوز پرائیویٹ لمیٹڈ میں آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری کو منظوری نہیں دی گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد ایف آئی پی بی کی منظوری میں ہیرا پھیری کی گئی ۔ آئی این ایکس میڈیا نے آئی این ایکس نیوز پرائیویٹ لمیٹڈ میں 305 کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔ جبکہ اس کیلئے ایف آئی پی بی کی منظوری نہیں تھی ۔ اس کے مہینوں بعد محکمہ انکم ٹیکس حرکت میں آیا۔ اس سلسلے میں ایف آئی پی بی، جو وزارت خزانہ کے ماتحت ہے، سے جواب طلب کیا گیا ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے سرمایہ کاری کے بارے میں اور ایف ڈی آئی کو کس بنیاد پر منظوری دی گئی، اس سلسلہ میں معلومات مانگی تھیں ۔

    محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے دباؤ بڑھنے پر ایف پی آئی بی نے آئی این ایکس میڈیا سے اس بارے میں جواب طلب کیا، جس کے بعد آئی این ایکس میڈیا نے کارتی چدمبرم کی خدمات لیں۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ کارتی چدمبرم نے اس کیس کو حل کرنے کیلئے اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم کے ساتھ اپنے تعلقات کا غلط استعمال کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: گجرات سرکار نے قصورواروں کو پہلے کیوں چھوڑا؟ بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ نے پوچھا سوال


    یہ بھی پڑھئے: 'میں کورٹ کا انچارج ہوں، میں ہی فیصلہ لوں گا....': ہم جنس شادی پر CJI اور مرکز میں بحث



    سی بی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ کارتی چدمبرم نے ایف آئی پی بی کے کچھ نوکرشاہوں کی مدد لی تھی۔ فی الحال یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: