
فائل فوٹو
جے پور: اگر آپ کی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل نہیں ہے تو بھروا لیجئے۔ بدھ کویعنی آج ریاست بھر کے تقریبا 4,500 ہزار پٹرول پمپوں پر 'نوسیل، نو پرچیز'یعنی ہڑتال (اسٹرائک) رہے گی۔ وجہ بتا دیں کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے راجستھان میں ویٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونا ہے۔ ویٹ کو کم کرنے کے مطالبے کو لیکر بدھ کو صبح 6 بجے سے جمعرات صبح 6 بجے تک یعنی 24 گھنٹوں کیلئے پٹرول پمپ بند رہیں گے۔
راجستھان میں ویٹ کی شرح زیادہ ہے
راجستھان پٹرولیم ڈیلرس ایسوسی ایشن کے صدر سنیت بگئی نے بتایا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے راجستھان میں ویٹ کی شرح زیادہ ہے جبکہ ریاست کے آس۔پاس کی ریاستوں مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب اور یوپی میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت کافی کم ہے۔ سرحدی علاقوں میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں فرق ہونے اور ڈیزل کی قیمتوں کا موازنہ کریں تو راجستھان میں یہ 5سے 9 روپئے زیادہ ہے۔ لیکن حکومتی نظام ڈیلرز کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔
بتا دیں کہ دیگر ریاستوں سے آنے والے اور ہمارے یہاں سے دیگر ریاستوں میں جانے والے گاڑی ڈرائیور پٹرول۔ڈیزل پڑوسی ریاستوں میں بھرواتے ہیں۔ اس سے پٹرول۔ڈیزل سمیت حکومت کو خاصا نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔
ویٹ کے بڑے فرق کی وجہ سے اگست میں حکومت کو 85 کروڑ اور ستمبر میں 37 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ بگئی نے کہا کہ بدھ کے روز صرف ایمرجنسی گاڑیاں جیسے فائر بریگیڈ ، ایمبولینس جیسی گاڑیوں کو ہی پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔
(راکیش گسائی کی رپورٹ)