جے شنکر نے دیا چین اور پاکستان کو سخت پیغام، کہا: نیا ہندوستان جواب دینا جانتا ہے

جے شنکر نے دیا چین اور پاکستان کو سخت پیغام، کہا: نیا ہندوستان جواب دینا جانتا ہے ۔ تصویر: Twitter

جے شنکر نے دیا چین اور پاکستان کو سخت پیغام، کہا: نیا ہندوستان جواب دینا جانتا ہے ۔ تصویر: Twitter

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے پچھلے 3 سالوں میں کچھ معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ کچھ مقامات پر چین نے اپنی فوج تعینات کی ہے۔ یہاں ہندوستان فوج بھی تیار ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان اب نیا ہندوستان ہے جو جواب دینا جانتا ہے۔ ہندوستان اب اپنے چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے اور خود کو بچانا جانتا ہے اور ضرورت پڑنے پر جواب دیتا ہے۔ یہ باتیں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یوگانڈا میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر چیلنجز کا جواب دینے کی ہندوستان صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا آج ایک الگ ہندوستان کو دیکھ رہی ہے، ایک نیا ہندوستان جو ایک موقف اختیار کرتا ہے، خواہ وہ اری ہو یا بالاکوٹ۔

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے پچھلے 3 سالوں میں کچھ معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ کچھ مقامات پر چین نے اپنی فوج تعینات کی ہے۔ یہاں ہندوستان فوج بھی تیار ہے اور وہ بھی بہت اونچائی والے علاقوں میں تعینات ہے، وہاں مشکل حالات ہوتے ہیں۔ ہمارے جوان محاذ پر ہیں، تو انہیں بھرپور تعاون مل رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے پاس مناسب ساز و سامان اور بنیادی ڈھانچہ ہے۔ چین کے ساتھ متصل سرحد پر انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلے کام اتنا نہیں ہوا جتنا ہونا چاہئے تھا، لیکن اب کام پوری رفتار سے جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: صدمےمیں عتیق احمد، بیٹے اسد کی میت کو مٹی دینے کی درخواست کی، پوچھا۔کہاں دفنایا جائے گا


    یہ بھی پڑھئے: پی ایم مودی روزگار میلہ: پی ایم مودی نے 71 ہزار نوجوانوں میں تقسیم کیا تقرری لیٹر



    ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اب زیادہ آزاد ہے اور اپنے مفادات کیلئے پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ پوری دنیا ہندوستان کو تسلیم کر رہی ہے اور وہ کسی بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں ہوتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: