ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں۔کشمیر: وادی میں دہشت پھیلانے والا جیش محمد کا بڑا دہشت گرد زینت الاسلام نائیکو ہلاک

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ مقام کا محاصرہ کرنے کے بعد دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں جیش محمد کا بڑا دہشت گرد زینت الاسلام نائیکو ڈھیر ہوگیا۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: وادی میں دہشت پھیلانے والا جیش محمد کا بڑا دہشت گرد زینت الاسلام نائیکو ہلاک
علامتی تصویر

جموں اور کشمیرمیں سکیورٹی فورسز کے ذریعے مسلسل دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاریہے۔ کشمیر کے شوپیاں میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس آپریشن میں فوج ن ےدہشت گرد زینت الاسلام نائیکو کو ہلاک کردیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ مقام کا محاصرہ کرنے کے بعد دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں جیش محمد کا بڑا دہشت گرد زینت الاسلام نائیکو ڈھیر ہوگیا۔ دہشت گرد کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ گزری را ت لاش کو ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے ساتھ ہی دہشت گردوں کے خلاف چل رہا آپریشن جاری ہے۔

کون ہے زینت الاسلام نائیکو؟

زینت الاسلام نائیکو شوپیاں میں جیش محمد جا سب سے بڑا دہشت گرد تھا۔ وہ جیش ایف ٹی ایس میں مقامی کمانڈر کے کردار میں تھا۔ وہ کئی دہشت گرد وارداتوں میں شامل تھا جس میں پولیس کا قتل اور گولی باری اور پی ایس شاپین اور گیگرین کیمپ پر گولی باری کرنا شامل تھا۔

وہ پی ایس شو]یاں کی 29.08.2018  کی ایف آئی آر 281/2018  میں چیف دہشت گرد تھا۔ زین الاسلام نائیکو اور اس کےساتھیوں کے اس دہشت گردانہ حملے میں چار پولیس اہلکاروں نے اپنے جان گنوادی۔ اگلے کچھ گھنٹوں میں اس آپریشن کے پورا ہونے کا امکان ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 'آرٹیکل 35اے: کشمیر مسئلے پر گورنر ستیہ پال ملک کی صفائی، '35اے کو ہٹائے جانے کی کوئی تیاری نہیں
جموں۔کشمیر: امرناتھ یاتریوں کے لوٹنے کی ایڈوائزری کے بعد پھیلی افواہ، پٹرول پمپ خالی، اے ٹی ایم پر لگی بھیڑ
First published: Aug 03, 2019 10:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading