اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھائی گئی، بی جے پی ایگزیکٹو میں تجویز منظور

    بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھائی گئی، بی جے پی ایگزیکٹو میں تجویز منظور ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھائی گئی، بی جے پی ایگزیکٹو میں تجویز منظور ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    BJP National Executive Meet 2023 : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر کے طور پر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز بی جے پی کی ایگزیکٹو میں پاس کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ تجویز پیش کی اور سبھی نے متفقہ طور پر اس کو منظور کر لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر کے طور پر جے پی نڈا کی مدت کار جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے ۔

      انہوں نے بی جے پی کو بہت بڑی جمہوری پارٹی قرار دیا اور کہا کہ اسی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ'کووڈ کی وبا کے وقت جے پی نڈا کی قیادت میں بوتھ سے لے کر قومی سطح تک 'سیوا ہی سنگٹھن ہے' کے منتر کے ساتھ پارٹی آگے بڑھی۔ ان کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے کووڈ کے دوران لوگوں کی خدمت کی ۔ منگل کو بی جے پی کی ایگزیکٹو کا دوسرا دن ہے۔

      اس سے پہلے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے 2023 میں نو ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پیر کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو سے ان سبھی انتخابات میں جیت درج کرنے کیلئے کمر کسنے کی اپیل کی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: ’’پی ایم مودی کے 34 منتر طلبہ کو امتحانی تناؤ پر قابو پانے میں کریں گے مدد‘‘ کتاب اردو...!


      یہ بھی پڑھئے: یوم جمہوریہ تقریبات: 1,200 سےزیادہ فن کار کریں گےشرکت، نیتاجی سبھاش کی خدمات کوپیش کیا....



      قابل ذکر ہے کہ مرکز میں حکمراں جماعت اپنی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ عرصے سے کئی مشقیں کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ 2024 میں مرکز میں تیسری مرتبہ اقتدار میں واپس آئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: