کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود کو بنایا گیا سی بی آئی کا نیا ڈائریکٹر، دوسال کی ہوگی مدت کار

کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود کو بنایا گیا سی بی آئی کانیا ڈائریکٹر، دوسال کی ہوگی مدت کار (Twitter)

کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود کو بنایا گیا سی بی آئی کانیا ڈائریکٹر، دوسال کی ہوگی مدت کار (Twitter)

CBI Director Appointment: آئی پی ایس پروین سود کی دو سال کی مدت کیلئے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔ سبودھ کمار جیسوال کی جگہ پر وہ 25 مئی کو کام کاج سنبھالیں گے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایس پروین سود کی دو سال کی مدت کیلئے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔ سبودھ کمار جیسوال کی جگہ پر وہ 25 مئی کو کام کاج سنبھالیں گے ۔ وزیر اعظم مودی کی صدارت والی کمیٹی نے سی بی آئی چیف کیلئے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جس میں سے آئی پی ایس پروین سود کے نام کو فائنل کردیا گیا ہے ۔ آئی پی ایس افسر پروین سود فی الحال کرناٹک کے ڈی جی پی کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

    محکمہ لیبر اور ٹریننگ کے ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سبودھ کمار جیسوال کی مدت کار پوری ہونے کے بعد پروین سود کی دو سال کیلئے سی بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کیلئے مجاز اتھاریٹی کی منظور سے آگاہ کرایا جاتا ہے ۔

    اس سے پہلے ہفتہ کی شام کو وزیراعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے درمیان ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ کیلئے تین سینئر آئی پی ایس افسران کا انتخاب کیا گیا تھا ۔

    پروین سود 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں ۔ ان کا نام سی بی آئی ڈائریکٹر کی ریس میں پہلے سے ہی سب سے آگے بتایا جارہا تھا ۔ پروین سود کرناٹک کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں ۔ کمیٹی نے ان کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی سدھیر کمار سکسینہ اور ہوم گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل تاج حسن کے نام کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا ۔

    سی بی آئی ڈائریکٹر کا انتخاب دو سال کی مقررہ مدت کار کیلئے وزیراعظم ، سی جے آئی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی ایک کمیٹی کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ ان کی مدت کار پانچ سال تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: