کرناٹک انتخابات کیلئے بی جے پی کی 189 امیدواروں کی فہرست جاری، 52 نئے چہروں کو موقع

کرناٹک کے وزیراعلی بومئی کے ساتھ سابق وزیر اعلی یدی یورپا ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

کرناٹک کے وزیراعلی بومئی کے ساتھ سابق وزیر اعلی یدی یورپا ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

Karnataka Assembly Elections: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کی رات کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 189 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ وزیراعلی بسوراج بومئی اپنی روایتی شیگاؤں سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کی رات کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 189 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ وزیراعلی بسوراج بومئی اپنی روایتی شیگاؤں سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کے بیٹے بی وائی وجیندر اپنے والد کے شکاری پورہ حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، جب کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی اپنی روایتی چکمگلور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج ارون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

    سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں نے کئی دور کی میٹنگیں کیں اور اس کے بعد امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ سنگھ نے بتایا کہ پارٹی نے 52 نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ان کے مطابق 189 امیدواروں کی فہرست میں 32 دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے ہیں جب کہ 30 درج فہرست ذات اور 16 درج فہرست قبائل سے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی پہلی فہرست میں کل آٹھ خواتین کو جگہ ملی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ فہرست میں پانچ وکلاء، نو ڈاکٹروں، تین اکیڈمی سے تعلق رکھنے والوں، ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور ایک ریٹائرڈ انڈین پولیس سروس افسر کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے تین ملازمین اور آٹھ سماجی کارکنوں کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔

    امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ایک مرتبہ پھر زبردست اکثریت کے ساتھ کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس زمین پر نہیں ہے، اس میں گروپ بندی ہے ، جب کہ جنتا دل (سیکولر) ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری سے ملا اشارہ


    یہ بھی پڑھئے: کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری



    خیال رہے کہ انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 13 اپریل سے شروع ہوگا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔ کرناٹک میں جے پی نے اسمبلی کی کل 224 سیٹوں میں سے کم از کم 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: