உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیندریہ ودیالیہ میں اب ایم پی اور ڈی ایم کوٹے سے نہیں ملے گا داخلہ ، KVS کا بڑا فیصلہ

    Kendriya Vidyalaya ended MP DM Quota: کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے جعمرات کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور ضلع افسر کے کوٹے سے ودیالیہ میں اگلے حکم تک داخلہ پر روک لگادی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے جعمرات کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور ضلع افسر کے کوٹے سے ودیالیہ میں اگلے حکم تک داخلہ پر روک لگادی ہے ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے کسی بھی کیندریہ ودیالیہ میں ممبر پارلیمنٹ اور ضلع افسران کیلئے دس سیٹوں کا کوٹہ رہتا تھا ۔ اب کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے اس کوٹے کے تحت دئے جانے والے داخلوں پر روک لگا دی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : شوپیاں میں معمول کی ڈیوٹی سے لوٹ رہے فوجی جوانوں کی گاڑی حادثہ کا شکار، تین جوان جاں بحق، پانچ دیگر زخمی

      ممبر پارلیمنٹ یا پھر ضلع افسر اپنے علاقہ میں سفارش پر کوٹے کی بنیاد پر دس طلبہ کو داخلہ دلا سکتے تھے ، لیکن اب اگلے حکم  تک اس پر روک لگادی گئی ہے ۔ بتادیں کہ جس طرح سے ممبران پارلیمنٹ اور ضلع افسران کیلئے کیندریہ ودیالیہ میں کوٹہ مختص تھا ، اسی طرح سے وزارت تعلیم کیلئے بھی 450 سیٹوں کو کوٹہ ہوا کرتا تھا ، جو گزشتہ سال ہی پوری طرح سے ختم کردیا گیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : IMD نے دی خوشخبری، کہا : معمول کے مطابق رہے گا مانسون ، ملک بھر میں ہوگی بارش

      وہیں کیندریہ ودیالیہ میں ممبران پارلیمنٹ کے کوٹے پر اپنی بات رکھتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہمیں اپنے اختیارات کا استعمال کیا کچھ چند لوگوں کے مفاد کیلئے کرنا چاہئے یا پھر ممبر پارلیمنٹ کے طور پر سبھی لوگوں کیلئے یکساں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

      بتادیں کہ اس مرتبہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے فیصلہ کیا ہے کہ کے وی ایس میں ان طلبہ کو داخلہ میں ترجیح دی جائے گی ، جنہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھودیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق اس سال کیندریہ ودیالیہ میں کسی بھی جماعت میں داخلہ دئے جانے پر ان قوانین پر عمل کیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: