உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG Cylinder Price Hike: پھر لگا مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ہوا ضافہ

    LPG Cylinder Price Hike: پھر لگا مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ہوا ضافہ

    LPG Cylinder Price Hike: پھر لگا مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ہوا ضافہ

    LPG Cylinder Price Hike: باورچی خانے میں ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2253 روپے سے بڑھا کر 2355.50 روپے کر دی گئی۔ وہیں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : باورچی خانے میں ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2253 روپے سے بڑھا کر 2355.50 روپے کر دی گئی۔ وہیں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔ بتادیں کہ یکم اپریل کو بھی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت ایک ہی مرتبہ میں 250 روپے دام بڑھا دیا گیا تھا ۔ آج اتوار کو پھر دام میں 102.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

      آئی او سی کے مطابق دہلی میں ایک کمرشیل سلنڈر کی قیمت آج 2355.50 روپے ہوگئی ہے۔ کل تک یعنی 30 اپریل تک صرف 2253 روپے خرچ کرنے پڑ رہے تھے۔ وہیں کولکاتہ میں 2351 روپے کی بجائے 2455 روپے، ممبئی میں 2205 روپے کی بجائے 2307 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ چنئی، تمل ناڈو میں کمرشیل سلنڈر کی قیمتیں 2406 روپے سے بڑھ کر 2508 روپے ہو گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اترپردیش میں مذہبی مقامات سے ہٹائے گئے 47ہزار لاؤڈاسپیکر، عید کو لے کر انتظامیہ الرٹ


       یکم مئی کو گھریلو سلنڈر کی قیمت

      ممبئی - 949.50 روپے

      دہلی - 949.50 روپے

      کولکاتہ - 976 روپے

      چنئی – 965.50 روپے

      دھیرے دھیرے دو ہزار کے پار ہوئی قیمت

      یکم مارچ کو 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پھر 22 مارچ کو 9 روپے سستا ہو گیا۔ یکم اکتوبر کو دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1736 روپے تھی۔ آج یعنی یکم مئی کو کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2355.50 روپے ہو گئی ہے۔ یعنی 7 ماہ میں سلنڈر کے دام 619 روپے بڑھ گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : مذہب کے نام پر ہورہی سیاست، مہنگائی-بے روزگاری پر نہیں ہورہی بات: شردپوار



      وہیں اکتوبر 2021 سے یکم فروری 2022 کے درمیان کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2021 میں یہ 2000 اور دسمبر 2021 میں 2101 روپے ہو گیا۔ اس کے بعد جنوری میں دوبارہ سستا ہوا اور فروری 2022 کو سستا ہو کر 1907 روپے پر آگیا۔ اس کے بعد یکم اپریل 2022 کو یہ 2253 روپے تک پہنچ گیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: