உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tripura : مانک ساہا ہوں گے تری پورہ کے اگلے وزیر اعلی، لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لگی مہر

    Tripura : مانک ساہا ہوں گے تری پورہ کے اگلے وزیر اعلی، لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لگی مہر

    Tripura : مانک ساہا ہوں گے تری پورہ کے اگلے وزیر اعلی، لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لگی مہر

    tripura CM Manik Saha: تری پورہ بی جے پی اکائی کے صدر مانک ساہا ریاست کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بپلب دیو کے ہفتہ کو تری پورہ کے وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد ریاستی اکائی کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر مانک ساہا کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : تری پورہ بی جے پی اکائی کے صدر مانک ساہا ریاست کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بپلب دیو کے ہفتہ کو تری پورہ کے وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد ریاستی اکائی کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر مانک ساہا کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کے رکن مانک ساہا کے لیجلسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد وہاں سینٹرل آبزرور کے طور پر پہنچے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے انہیں مبارکباد دی ۔ یادو نے کہا کہ مانک ساہا کو تری پورہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کی بہت بہت مبارکباد ، مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور آپ کی قیادت میں تری پورہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  شیخ محمد بن زائد النہیان ہوں گے UAE کے نئے صدر


      اس سے پہلے تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیو نے ہفتہ کو اچانک گورنر ایس این آریہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی سونپ دیا ۔ نئے لیڈر کے انتخاب کی خاطر مرکزی مشاہد کے طور پر اگرتلہ پہنچے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور سینئر لیڈر و پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 40سال کی عمر میں اس اداکارہ نے بکنی میں کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فینس کے چھوٹ گئے پیسینے


      ان دونوں لیڈروں کے علاوہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور تری پورہ کے انچارج ونود سونکر بھی اس میٹنگ میں موجود رہے ۔ بی جے پی لیجلسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں مانک ساہا کے نام پر اتفاق رائے سے مہر لگی ، جس کے بعد یہ طے ہوگیا کہ تری پورہ کے اگلے وزیراعلی وہی ہوں گے ۔

      وزیرا علی کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد دیو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی سب سے اوپر ہے ۔ میں بی جے پی کا کارکن ہوں ، مجھے امید ہے کہ جو ذمہ داری دی گئی ، اس کے ساتھ میں نے انصاف کیا ، پھر خواہ بی جے پی اکائی کے صدر کا عہدہ ہو یا تری پورہ کے وزیراعلی عہدہ کی ذمہ داری ، میں نے تری پورہ کی مکمل ترقی کیلئے کام کیا اور یقینی بنایا کہ ریاست کے لوگوں کیلئے امن کا ماحول ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: