உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tripura New CM : تریپورہ کے وزیر اعلی بنے مانک ساہا، گورنر نے دلایا حلف

    Tripura New CM : تریپورہ کے وزیر اعلی بنے مانک ساہا، گورنر نے دلایا حلف ۔ (ANI)

    Tripura New CM : تریپورہ کے وزیر اعلی بنے مانک ساہا، گورنر نے دلایا حلف ۔ (ANI)

    Manik Saha Oath ceremony: بی جے پی کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رک مانک ساہا نے اتوار کی صبح تریپورہ کے گورنر کے عہدہ کا حلف لیا ۔ گورنر ایس این آریہ نے یہاں راج بھون میں مانک ساہا کو نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف دلایا ۔

    • Share this:
      اگرتلہ : بی جے پی کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رک مانک ساہا نے اتوار کی صبح تریپورہ کے گورنر کے عہدہ کا حلف لیا ۔ گورنر ایس این آریہ نے یہاں راج بھون میں مانک ساہا کو نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف دلایا ۔ سابق وزیراعلی بپلب کمار دیو بھی پروگرام میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور ریاست کے دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے ۔ دیو کے ہفتہ کی شام کو اچانک استعفی کے بعد ساہا اس اعلی عہدہ پر پہنچے ہیں ۔ حلف برداری تقریب میں مرکزی وزیر پرتیما بھومک بھی شامل ہوئیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کشمیری پنڈتوں پر ہونے والا ہر حملہ 'کشمیر کی روح' پر حملہ ہے: فاروق عبد اللہ


      خیال رہے کہ نائب وزیر اعلی جشنو دیو ورما اور وزیر رام پرساد پال نے ہفتہ کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلی کے طور پر ساہا کی تقرری کی مخالفت کی تھی ۔ دونوں حلف برداری تقریب ختم ہونے کے کچھ وقت بعد راج بھون پہنچے ۔ وہیں اپوزیشن پارٹی مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران نے ریاست میں بی جے پی کی حکومت میں 'فسطائی انداز میں تشدد' ہونے کا الزام لگاتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان کا بڑا الزام، مجھے مارنے کیلئے رچی جارہی سازش، اگر کچھ ہوا تو...


      بتادیں کہ مانک ساہا راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈینٹل سرجری کے ڈاکٹر بھی ہیں۔ ڈاکٹر ساہا سے توقع کی جائے گی کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں کثیر رخی مقابلہ کے درمیان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو جیت دلائیں گے۔ ساہا نے 2016 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہیں 2020 میں ریاستی پارٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا اور اس سال مارچ میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

      ادھر بپلب دیو نے ریاست میں بڑھتے سیاسی پیش رفت کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، جہاں اگلے سال کے اوائل میں انتخابات ہوں گے۔ ریاستی گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے پورے دل سے ریاست کے عوام کی خدمت کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: