உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IMD نے دی خوشخبری، کہا : معمول کے مطابق رہے گا مانسون ، ملک بھر میں ہوگی بارش

    IMD نے دی خوشخبری، کہا : معمول کے مطابق رہے گا مانسون ، ملک بھر میں ہوگی بارش

    IMD نے دی خوشخبری، کہا : معمول کے مطابق رہے گا مانسون ، ملک بھر میں ہوگی بارش

    ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو مانسون 2022 کے بارے میں پہلی پیشین گوئی کی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کی پیشین گوئی پر بتایا گیا ہے کہ اس سال مانسون 'معمول' کے مطابق رہے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو مانسون 2022 کے بارے میں پہلی پیشین گوئی کی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کی پیشین گوئی پر بتایا گیا ہے کہ اس سال مانسون 'معمول' کے مطابق رہے گا۔ ہر سال محکمہ موسمیات دو مرحلوں میں مانسون بارشوں کی پیشن گوئی جاری کرتا ہے۔ پہلی پیشین گوئی اپریل میں اور دوسری جون میں ہوتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے مرحلے میں پورے ملک میں مانسون سیزن (جون ستمبر) کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بارش کے 1971-2020 کی مدت کے لئے 87 سینٹی میٹر طویل مدت کی اوسط کے 96 سے 104 فیصد تک رہنے کا امکان ہے اور اس سے ملک بھر میں بارش ہو گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  پی ایم مودی نے کیا پردھان منتری سنگھراہالیہ کا افتتاح، آخر کس کا ٹکٹ خریدا؟


      محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں، شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں اور جنوبی جزیرہ نما کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔ جون سے ستمبر کے دوران اوسط بارش کو اب 868.6 ملی میٹر سمجھا جائے گا، جو پہلے 880.6 ملی میٹر تھا۔ وہیں نجی ایجنسی 'اسکائی میٹ' نے بھی ہندوستان میں معمول کے مطابق مانسون کی پیشین گوئی کی ہے۔

      ایجنسی کے مطابق معمول کی بارش کا 65 فیصد امکان ہے۔ اس سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔ ایسی بارشوں میں جون اور جولائی میں مانسون کی آمد کی وجہ سے بوائی وقت پر کی جا سکتی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ ہندوستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں، داخلہ ٹیسٹ کیلئےکب ہے رجسٹریشن کی آخری تاریخ؟


      محکمہ موسمیات نے مانسون کی پیشین گوئی میں واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں اچھی بارش ہوگی۔ شمالی ہندوستان میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہیں شمال مشرق کے کچھ علاقوں میں کم بارش کی توقع ہے۔ مانسون پر لا نینا کا اثر بھی نظر آئے گا۔ جزیرہ نما ہندوستان کے شمالی حصوں، وسطی ہندوستان، ہمالیہ کے دامن اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

      جانکاری کے مطابق جولائی میں دہلی میں مانسون بہترین رہے گا۔ اس دوران موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر مانسون دارالحکومت دہلی میں 26 سے 27 جون تک پہنچ جاتا ہے۔ اس سے پہلے راجدھانی میں پری مانسون سرگرمیاں ہوں گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: